ہمارا آقا ﷺ — Page 143
ہمارا آقاعل الله 143 (38) وحی کا فرشتہ ایک روز حسب معمول آ مع غار میں تشریف رکھتے تھے کہ یکا یک بجلی کی مانند ایک تیز روشنی نے آپ میلے کی آنکھوں کو چوندھیا دیا۔آپ ﷺ نے نظر او پر اٹھائی تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک بڑا عظیم الشان نورانی پیکر زمین و آسمان کے درمیان نور کے تخت پر متمکن ہے اور بڑی عظمت اور شوکت اس پیکر روحانی پر برس رہی ہے۔یہ تھا آسمانی فرشتہ ! جو پہلی مرتبہ سرور عالم ﷺ پر خدا کی وحی لے کر آیا تھا۔اس کا نام جبریل تھا جسے روح القدس بھی کہتے ہیں۔آپ علیہ نے جبریل کو دیکھا اور حیران رہ گئے۔صلى الله اب فرشتہ اپنے پر جلال تخت سے اترا ، اور آپ علیہ کے سامنے آکر کھڑا ہو گیا۔فرشتہ کا چہرہ چمک رہا تھا اور اُس میں سے نور کی شعائیں نکل نکل کر تمام فضا کو منور کر رہی تھیں۔فرشتہ نے کہا: ”محمد ! پڑھو آپ ﷺ نے ایک گھبراہٹ کے ساتھ فرمایا :۔میں پڑھا ہوا نہیں ہوں۔“