ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 8 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 8

ہمارا آقا عال 8 حضور سجدے میں گر پڑی جس نے اپنی قدرت سے اس پتھریلی زمین میں چشمہ پیدا کر دیا تھا۔پانی اب بھی بہہ رہا تھا اور اس کی نکاسی میں برابر زیادتی ہوتی جارہی تھی۔شہزادی نے یہ دیکھا تو جلدی جلدی آس پاس سے پتھر اکٹھے کئے اور چشمے کے چاروں طرف ایک ڈول بنا دی تا کہ بہہ کر پانی ضائع نہ ہو جائے۔پانی بہت جلد پتھروں کے کناروں تک آ گیا۔اور ایک حوض سا بن گیا۔عرب میں پانی بہت ہی کم تھا۔مختلف قبیلے اپنے ڈیرے خیمے لیے سارے ملک میں ادھر سے اُدھر اور اُدھر سے ادھر پھرتے رہتے تھے۔جہاں پانی دیکھتے وہیں جیسے لگا کر اتر پڑتے ، جب تک پانی رہتا، وہ بھی وہاں پڑے رہتے ، جب خشک ہو جاتا تو اپنے خیمے اکھاڑ دوسرے چشمے کی تلاش میں آگے روانہ ہو جاتے۔یہاں بھی یہی ہوا۔ایک قبیلہ جس کا نام جرہم تھا۔اتفاق سے ادھر سے گزرا تو اس نے دیکھا کہ چٹیل اور پتھریلی وادی میں ایک چشمہ جاری ہے اور ایک عورت بچے کو گود میں لئے وہاں بیٹھی ہے۔پانی کو دیکھ کر قبیلے والوں کا دل للچایا ، انہوں نے کہا :۔” نیک