ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 7 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 7

ہمارا آقاعل الله 7 (۵) غیبی چشمه ساتویں دفعہ جب ماں اپنے بچے کی خیریت دریافت کرنے آئی۔تو اس نے بڑی حیرت سے دیکھا کہ جہاں بچہ پیاس کے مارے ایڑیاں رگڑ رہا ہے۔وہاں کچھ کچھ نمی نظر آتی ہے اور اُس نمی میں پانی جھلک رہا ہے۔مسرت اور تعجب کے انتہائی جذبات کے ساتھ بڑی پھرتی سے شہزادی آگے بڑھی اور بچے کا پاؤں آہستہ سے ہٹا کر ہاتھوں سے زمین گریدنے لگی۔نکلنے لگا۔اُس کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا جب مٹی ہٹاتے ہی زمین میں سے پانی جوں جوں شہزادی مٹی ہٹاتی۔پانی زور سے نکلتا یہاں تک کہ زمین پر بہنے لگا۔انبساط کے مارے مایوس ماں کی باچھیں کھل گئیں۔اس نے دوڑ کر بچے کو گود میں اُٹھایا اور چلو میں پانی لے کر اسے پلایا۔تب کہیں بچے کی جان میں جان آئی اور اُس نے اپنی کٹورا سی آنکھیں کھول دیں۔جنھیں دیکھ کر شہزادی فرط مسرت سے بے خود ہوگئی۔اور بے اختیا ر خدا کے