ہمارا آقا ﷺ

by Other Authors

Page 110 of 158

ہمارا آقا ﷺ — Page 110

ہمارا آقا ع جدھر سے آیا تھا ، اُدھر ہی چل دیا۔110 ایک مرتبہ بڑے مزے کا تماشا ایک بُت کے ساتھ ہوا۔اُس بُبت کا نام حیس تھا اور یہ سارے کا سارا کھجوروں کا بنا ہوا تھا۔جب کبھی شہر میں کوئی تقریب ہوتی تو لوگ کھجور میں لالا کر وہاں جمع کرتے جاتے رفتہ رفتہ وہ کھجوروں کا بہت بڑا ڈھیر بن گیا۔جس کی لمبائی، چوڑائی اور اونچائی میں روز بروز زیادتی ہوتی جاتی تھی۔عین اس وقت جبکہ حیس دن دونا اور رات چوگنا موٹا ہوتا اور پھیلتا جارہا تھا، ایک ایسا سانحہ پیش آیا ، جس نے غریب کی زندگی ہی کا خاتمہ کر کے رکھ دیا۔واقعہ یہ ہوا کہ ایک سال عرب میں شدید قحط پڑا۔لوگوں نے اپنے اپنے معبودوں سے قحط دور کرنے اور بارش کے ہونے کی بہت دعائیں مانگیں مگر نہ بارش ہوئی اور نہ تھے دور ہوا۔جب بھوک کے مارے لوگ بہت ہی مجبور ہو گئے تو قوم کے بڑے بوڑھوں نے باہم مشورہ کر کے پیٹ کے دوزخ کو بھرنے کی تدبیر یہ سوچی کہ سب کے سب اپنے معبود پر ٹوٹ پڑے اور جس کے حصہ میں جس قدر کھجوریں آئیں چٹ کر گیا۔اس طرح تھوڑی دیر میں بہت کا نام ونشان مٹ گیا اور زمین صاف نکل آئی۔