ہمارا آقا ﷺ — Page 111
ہمارا آقاعل الله 111 (32) وحشت کے کرشمے عرب کے لوگ حد درجہ کے بُت پرست تو تھے ہی مگر اس کے ساتھ ہی وحشی ، ضدی ، جاہل اور فسادی بھی ایسے تھے کہ دنیا میں اپنی نظیر نہ رکھتے تھے۔بہت ہی معمولی باتوں پر اُن میں سالہا سال تک خون ریز جنگیں ہوتی رہتی تھیں جن میں قبیلے کے قبیلے کٹ مرتے اور ہزاروں آدمیوں کا صفایا ہو جاتا تھا۔ان خوفناک جنگوں کے اسباب اکثر اوقات اس درجہ مضحکہ خیز ہوتے تھے کہ پڑھ کر اُن کی بے عقلی اور جہالت پر بے اختیار جنسی آتی ہے مثلا :۔(1) ایک مرتبہ ایک آدمی کا اونٹ چرتے چرتے ایک شخص کے کھیت میں چلا گیا۔اُس وقت کھیت کی رکھوالی اتفاق سے ایک عورت کر رہی تھی۔اُس نے اونٹ کو مار کر کھیت سے باہر نکال دیا۔اونٹ کا مالک اتنی سی بات پر غصہ میں بھرا ہوا آیا اور عورت کو بری طرح مار کر سخت زخمی کر دیا۔عورت نے اپنے لوگوں کو آواز دی۔اونٹ والے نے اپنے قبیلے کو بلایا۔چلیے دونوں طرف سے تلواریں کھینچی گئیں اور لڑائی ہونے لگی۔اس جنگ کا دائرہ آہستہ آہستہ وسیع ہوتا رہا۔کچھ قبائل ادھر شامل ہو گئے۔کچھ خاندان اُدھر