ہمارا آقا ﷺ — Page 141
ہمارا آقاعل الله 141 (37) مشترک غار دنیا کی اس گندی اور نا پاک حالت کو دیکھ کر ملتے کے نیک نفس اور پاک باطن محمد ﷺ کا دل نہایت غمگین ہوتا تھا اور بڑی تڑپ آپ سے کے دل میں اس بات کی پیدا ہوتی تھی کہ آدمی شیطانی کام نہ کریں اور نیک اور پاکباز زندگی اختیار کریں۔ہزار سوچتے تھے مگر انہیں کوئی ایسا راستہ نہ ملتا تھا کہ دنیا کی اخلاقی حالت کی اصلاح ہو۔آخر اُن کا دل اس پایوں بھری دنیا سے نفرت کرنے لگا اور انسان نما بھیڑیوں کی صحبت سے اُنہیں وحشت ہونے لگی۔مکہ کے قریب تین میل کے فاصلہ پر کوہ حرا میں ایک غار تھا۔پانچ الله چھ دن کا کھانا اکٹھا لے کر آپ کے اس غار میں چلے جاتے اور وہاں تنہائی اور سکون میں بیٹھ کر سوچتے کہ ایسی کیا تدابیر اختیار کی جائیں کہ قوم کی اصلاح ہو اور ان کی حالت درست ہو۔صلى الله کبھی کبھی آپ ﷺ کی رفیق و مونس ، ہمدردو غمگسار اہلیہ بھی ساتھ آتیں اور دونوں میاں بیوی غار کی تاریکی میں قوم کے غم میں آنسو بہاتے ، اُس کی درستگی کے وسائل پر غور کرتے ، اس کے لئے دعائیں کرتے اور خدا کی یاد میں منہمک رہتے تھے۔