حَمامة البشریٰ — Page 361
حمامة البشرى ۳۶۱ اردو ترجمه فَيَارَبِّ أَصْلِحُ حَالَ أُمَّةٍ سَيِّدِى وَعِنْدَكَ هَيْنٌ عِنْدَنَا مُتَعَسِّرُ اے میرے ربّ! میرے آقا کی امت کے حال کی اصلاح کر دے اور یہ تیرے لئے آسان ہے (اور ) ہمارے لئے مشکل ہے۔وَلَيْسَ بِرَاقٍ قَبْلَ أَنْ تَأْخُذَنُ يَدًا وَلَيْسَ بِسَاقٍ قَبْلَ كَاسِ تُقَدِرُ اور کوئی بلندی پر نہیں جاسکتا پیشتر اس کے کہ تو اس کا ہاتھ پکڑے اور کوئی کسی کو کچھ پانہیں سکتا پیشتر اس پیالے کے جو ٹو مقدر کردے۔وَقَدْ نُشِرَتْ ذَرَّاتُنَا مِنْ مَّصَائِبٍ وَمِتْنَا فَلَا تَذْكُرُ ذُنُوبًا تَنْظُرُ اور ہمارے ذرات مصائب کی وجہ سے منتشر کر دیئے گئے ہیں اور ہم مر چکے ہیں۔پس ان گناہوں کو جو تو دیکھ رہا ہے نہ بیان کر۔وَلَا تُخْرِجَنُ سَيْفًا طَوِيلًا لِقَتْلِنَا وَتُبْ وَاعْفُوَنُ يَارَبَّ قَوْمٍ صُغْرُوا اور ہمارے قتل کے لئے لمبی تلوار نہ نکال اور رجوع برحمت ہو اور معاف کر دے۔اے ان لوگوں کے ربّ ! جو ذلیل کئے گئے۔وَإِنْ تُهْلِكَنا يَارَبَّنَا بِذُنُوبِنَا فَتَفْنَى بِمَوْتِ الْخِزْيِ وَالْخَصْمُ يُبْطِرُ اور اگر تو اے ہمارے رب ہمارے گنا ہوں کی وجہ سے ہمیں ہلاک کرے گا تو ہم رسوائی کی موت سے فنا ہو جائیں گے اور دشمن فخر کرے گا۔وَلَا اَبْرَحُ الْمِضْمَارَ حَتَّى تُعِيُنَنِى وَلَا بُدَّ لِي أَنْ أَهْلِكَنُ أَوْ أَظَفَّرُ اور میں میدان سے نہیں ہٹوں گا یہاں تک کہ تو مجھے مدد دے اور ضروری ہے میرے لئے کہ میں ہلاک ہو جاؤں یا کامیاب کیا جاؤں۔وَ إِنِّي أَرى أَنَّ الذُّنُوبَ كَبِيرَةٌ وَأَعْرِفُ مَعَهُ أَنَّ فَضْلَكَ أَكْبَرُ اور میں دیکھ رہا ہوں کہ گناہ عظیم تر ہیں اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی جانتا ہوں کہ تیرا فضل عظیم ترین ہے۔اِلهى اَغِتُنَا وَاسْقِنَا وَاحْمِ عِرْضَنَا بِسُلْطَانِكَ الْأَجْلَى وَ إِنَّكَ أَقْدَرُ اے میرے اللہ !ہماری فریاد رسی کر اور ہمیں سیراب کر اور ہماری عزت کی حفاظت کر اپنی بہت بڑی قوت سے۔بے شک تو بڑی قدرت والا ہے۔يَئِسُنَا مِنَ الْمَخْلُوقِ وَانْقَطَعَ الرَّجَا وَجِئْنَاكَ يَامَنْ يُعْلَمَنُ مَا يُضْمَرُ ہم مخلوق سے مایوس ہو گئے اور امید منقطع ہوگئی ہے اور ہم تیرے پاس آئے ہیں۔اے وہ ہستی جو جانتی ہے اس امر کو جو دلوں میں پوشیدہ رکھا جاتا ہے۔تَعَالَيْتَ يَا مَنْ لَّا تُحَاطُ كَمَالُهُ لَكَ الْحَمْدُ حَمَدًا لَّيْسَ يُحْصَى وَيُحْصَرُ تیری شان بلند ہے اے وہ ہستی جس کے کمال کا احاطہ نہیں ہو سکتا۔تیری تعریف ایسی تعریف ہے جس کا شمار واحاطہ نہیں ہوسکتا۔تَصَدَّقَ بِأَلْطَافٍ كَمَا أَنْتَ أَهْلُهَا وَأَدْرِكُ عِبَادًا لَّكَ كَمَا أَنْتَ أَقْدَرُ (۱۰۲) مہربانیوں سے نواز۔جیسا کہ تیری شایانِ شان ہے اور دستگیری کراپنے بندوں کی جیسا کہ تو بڑی قدرت رکھنے والا ہے۔فَخُذُ بِيَدِى يَارَتِ فِى كُلِّ مَوْطِنٍ وَأَيَّدْ غَرِيبًا يُلْعَنَنُ وَيُكَفَّرُ اے میرے رب ! ہر معرکہ میں میرا ہاتھ پکڑ اور اس بے یارو مددگار کی تائید فرما جو لعنت اور تکفیر کیا جا رہا ہے۔