حَمامة البشریٰ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 372 of 378

حَمامة البشریٰ — Page 372

حمامة البشرى ۳۷۲ اردو ترجمه ہے۔وَقَدِ اصْطَفَانِي خَالِقِي وَأَعَزَّنِي وَأَيَّدَنِي وَاخْتَارَنِي فَتَدَبَّرُوا اور میرے خالق نے مجھے برگزیدہ کیا ہے اور مجھے عزت دی اور میری تائید کی اور مجھے چن لیا سو تم غور کرو۔وَ وَاللَّهِ مَا أَمْرِى عَلَيَّ بِغُمَّةٍ وَإِنِّي لَاعْرِفْ نُورَهُ لَا أُنْكِرُ اور اللہ کی قسم! میرا معاملہ مجھ پر مشتبہ نہیں اور یقیناً میں اس کے نور کو خوب پہچانتا ہوں، میں نا آشنا نہیں۔إِذَا قَلَّ دِينُ الْمَرْءِ قَلَّ اتِّقَاءُهُ وَيَسْعَى إِلى طُرُقِ الشَّقَا وَيُزَوِّرُ جب انسان کی دینداری کم ہو جائے تو اس کا تقویٰ بھی کم ہو جاتا ہے اور وہ بدبختی کی راہوں کی طرف دوڑنے لگتا اور فریب سے کام لیتا ہے۔وَ مَنْ ظَنَّ ظَنَّ السَّوْءِ بُخُلَا فَقَدْ هَوَى وَكُلُّ حَسُوْدٍ عِندَ ظَنَ يُتَبَّرُ اور جس نے بخل کی وجہ سے بدظنی کی تو وہ نیچے گر گیا اور بہت حسد کرنے والا ہر شخص بدظنی کرنے پر ہلاک کیا جاتا ہے۔وَلَا يَعْلَمَنُ أَنَّ الْمَنَايَا قَرِيْبَةٌ إِذَا مَا تَجِيءُ الْوَقْتُ فَالْمَوْتُ يَحْضُرُ اور وہ نہیں جانتا کہ موتیں تو قریب ہیں اور جب وقت آ جاتا ہے تو موت حاضر ہو جاتی وَهَلْ نَافِعٌ وِرُدُ التَّنَدُّمِ بَعْدَمَا دَنَا وَقْتُ قَارِعَةٍ وَّ جَاءَ الْمُقَدَّرُ اور کیا ندامت کا وظیفہ نفع دے سکتا ہے بعد اس کے کہ موت کا وقت قریب ہو اور امر مقلد ر آ جائے۔اَلَا أَيُّهَا النَّاسُ اذْكُرُوا وَقَتَ مَوْتِكُمُ فَلَا تُلْهِكُمْ غُولٌ خَبِيتٌ مُخَسِرُ اے لوگو! اپنی موت کے وقت کو یاد کرو پس تمہیں خبیث نقصان رساں دیو غافل نہ کر دے۔وَقَدْ ذَابَتِ الصَّفْوَاءُ مِنْ بَيْتِ عُمُرِكُمْ وَمَا بَقِيَ إِلَّا جَمْرَةٌ أَوْ أَصْغَرُ تمہاری عمر کے گھر کا بنیادی پتھر تو پکھل چکا ہے اور نہیں باقی رہ گئی مگر صرف ایک کنکری یا اس سے بھی کم تر۔وَمِسَحُ الْحَمَامِ سَيَحْمِلَنُكَ عَلَى الْمَطَا وَأَنْتَ بِأَمْوَالٍ وَخَيْلٍ تَفْخَرُ اور موت کا تیز گھوڑا جلد تجھے اپنی پیٹھ پر سوار کر لے گا اور تو اپنے مالوں اور گھوڑوں پر فخر کر رہا ہے۔أَلَا لَيْسَ غَيْرَ اللَّهِ شَيْءٌ مُدَوَّمٌ وَكُلُّ جَلِيسٍ مَّا خَلَا اللَّهَ يَهْجُرُ سنو! اللہ کے سوا کوئی شے ہمیشہ رہنے والی نہیں اور ہر ہم نشیں سوائے اللہ کے جدا ہونے والا ہے۔تَذَكَّرُ دِمَاءَ الْعَارِفِينَ بِسُبُلِهِ اَلَمْ يَأْنِ أَنْ تَخْشَى أَ أَنْتَ مُحَرَّرُ خدا کی راہ میں عارفین کے بہنے والے خون کو یاد کر۔کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ تو ڈرے؟ یا کیا تو آزاد ہے؟ وَإِنَّ وَ إِنَّ الْمَنَايَا سَابِحَاتٌ قَوِيَّةٌ أَثَرُنَ غُبَارًا عِندَ حُكْمِ يُصْدِرُ اور یقیناً موتیں تو تیز رو مضبوط گھوڑے ہیں جو حکم صادر ہونے کے وقت غبار اڑاتے ہیں۔