حَمامة البشریٰ — Page 371
حمامة البشرى ۳۷۱ اردو ترجمه فَلا تَقْفُ مَالَا تَعْلَمَنْ أَسْرَارَهُ وَكَمْ مِّنْ عُلُومِ الْحَقِّ تُخْفَى وَ تُسْتَرُ پس نہ پیچھے پڑا اس بات کے جس کے بھید تو نہیں جانتا جب کہ کتنے ہی الہی علوم ہیں جو مخفی اور مستور رکھے جاتے ہیں۔وَ جَهْلُكَ أَعْجَبَنِى وَطُولُ امْتِدَادِهِ وَإِنَّ الْفَتَى بَعْدَ الْجَهَالَةِ يَشْعُرُ اور تیری نادانی نے مجھے حیرانی میں ڈالا اور اس کے لمبے عرصہ تک بڑھ جانے نے بھی۔حالانکہ یقیناً جوانمرد جہالت کے بعد شعور حاصل کر لیتا ہے۔اَتُقْبِرُ حَيَّا مِثلَ مَيْتٍ خِيَانَةٌ وَيَعْلَمُ رَبِّي كُلَّمَا أَنتَ تَسْتُرُ کیا تو خیانت سے زندہ (سچائی) کو مردے کی طرح دفن کرتا ہے اور میرا رب خوب جانتا ہے ہر اس چیز کو جو کو چھپاتا ہے۔الَامَ فَسَادُ الْقَلْبِ يَا تَارِكَ الْهُدَى اَلَامَ إِلى سُبُلِ الشَّقَاوَةِ تَسْفِرُ اے ہدایت کے تارک! کب تک دل کی خرابی (باقی رہے گی اور تو کب تک بد بختی کی راہوں کی طرف چلتا رہے گا؟ وَوَاللَّهِ إِنِّي مُؤْمِنٌ غَيْرُ كَافِرٍ وَأَيْنَ التَّقَى لَوْ كَانَ مِثْلِى يُفَجَّرُ اور خدا کی قسم! یقیناً میں مومن ہوں کافر نہیں۔اور تقویٰ کہاں رہا اگر میرے جیسے آدمی کو فاجر ٹھہرایا گیا۔فَيَا سَالِكِي سُبُلَ الشَّيَاطِينِ اتَّقُوا قَدِيرًا عَلِيمًا وَاحْذَرُوا وَتَذَكَّرُوا اے شیطانوں کی راہ پر چلنے والو! ڈرو قدیر علیم خدا سے اور بچو اور نصیحت حاصل کرو۔وَ طُوبَى لِإِنْسَانِ تَيَقَّظَ وَانْتَهى وَخَافَ يَدَ الْمَوْلَى وَ سَيْفًا يُتَعْجِرُ اور خوشی ہے اس انسان کے لئے جو بیدار ہوا اور رک گیا اور مولیٰ کے ہاتھ سے ڈرا اور اس تلوار سے بھی جوخون بہاتی ہے۔وَ وَاللَّهِ إِنِّي جِئْتُ مِنْهُ مُجَدِّدًا بِوَقْتٍ أَضَلَّ النَّاسَ غُولٌ مُّسَخّرُ اور خدا کی قسم ! یقیناً میں اس کی طرف سے مجد دہو کر آیا ہوں ایسے وقت میں کہ قابو کر لینے والے دیو نے لوگوں کو گمراہ کر دیا تھا۔وَعَلَّمَنِي رَبِّى عُلُوْمَ كِتَابِهِ وَأُعْطِيتُ مِمَّا كَانَ يُخْفَى وَيُسْتَرُ مجھے میرے رب نے اپنی کتاب کے علوم سکھائے اور مجھے وہ علم دیا گیا جو مخفی اور مستور تھا۔وَ اَسْرَارُ قُرآنِ مَّجِيدِ تَبَيَّنَتْ عَلَيَّ وَيَسَّرَ لِي عَلِيْمٌ مُّيَسِرُ اور قرآن مجید کے بھید مجھ پر ظاہر ہو گئے۔آسانی پیدا کرنے والے خدائے علیم نے میرے لئے آسانی پیدا کر دی۔كَانَ الْعَذَارَى بِالْوُجُوهِ الْمُنِيرَةِ خَرَجْنَ مِنَ الْكَهْفِ الَّذِي هُوَ مُقْعَرُ (۱۱۲) گویا کہ کنواری عورتیں چمکتے ہوئے چہروں کے ساتھ نکل پڑیں اس غار سے جو گہری تھی۔أَلَا إِنَّمَا الأَيَّامُ رَجَعَتْ إِلَى الْهُدَى هَنِيئًا لَّكُمْ بَعْنِي فَبَشُوا وَابْشِرُوا سن لو! زمانہ ہدایت کی طرف لوٹ آیا۔مبارک ہو تمہارے لئے میری بعثت۔تم خوش ہو جاؤ اور خوشی مناؤ۔