عَلیٰ دِیْنِ وَّاحِدٍ : حکم اور عدل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 3 of 38

عَلیٰ دِیْنِ وَّاحِدٍ : حکم اور عدل — Page 3

عَلَى دِينِ وَاحِدٍ: حکم اور عدل کر و عَلى دِينِ وَاحِدٍ 166 خطبه جمعه بیان فرموده ۲۸ اگست ۲۰۲۰ پس یہ کام جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے سپرد فرمایا ہے یہی کام آپ کے بعد خلافت سے جڑ کر ، اس کی بیعت میں آکر آپ کی قائم کر دہ جماعت کا ہے اور یہی ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے گذشتہ ایک سو تیس سال سے کر رہے ہیں یا جب سے خلافت کا نظام شروع ہوا تو ایک سو بارہ سال سے کر رہے ہیں۔اس سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ کام کیا۔اور نہ صرف مسلمانوں کو قرآن کریم، سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحیح احادیث زمانے کے امام اور حکم اور عدل کی عارفانہ تشریح کی روشنی میں بتارہے ہیں بلکہ غیر مسلموں کو بھی اسلام کی خوبصورت تعلیم بتا کر انہیں دائرہ اسلام میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پس مسیح موعود اور حکم و عدل کی جماعت اختلافات ختم کرنے کے لیے قائم ہوئی ہے اور باوجود مخالفتوں، مقدموں ، سختیوں اور گالیوں کے ہماری طرف سے ہر ایک کو امن اور سلامتی اور دعا کا ہی پیغام ہوتا ہے۔یقینا ہم نے حق کو پھیلانے اور حق بات کہنے سے نہیں رکنا اور اس کے لیے قربانیاں بھی دے رہے ہیں۔لڑائی اور گالم گلوچ نہ ہماری طرف سے پہلے کبھی ہوئی نہ ہو گی۔الہبی جماعتوں کی مخالفتیں 3