عَلیٰ دِیْنِ وَّاحِدٍ : حکم اور عدل — Page 4
عَلَى دِينِ وَاحِدٍ: حکم اور عدل خطبه جمعه بیان فرموده ۲۸ اگست ۲۰۲۰ بھی ہوتی ہیں اور ان کو ظلم بھی سہنے پڑتے ہیں لیکن آخر کار اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی عطافرماتا ہے۔ہم دعا بھی کرتے ہیں اور جیسا کہ میں نے کہا کہ کوشش بھی کرتے رہیں گے کہ زمانہ کے امام کے پیغام کو ہر مذہب اور ہر ملک کے لوگوں میں پھیلاتے رہیں لیکن عامتہ المسلمین اور سنجیدہ طبع اور حق کے متلاشی اور فتنہ و فساد ختم کرنے کی خواہش رکھنے والے صاحب علم اور عقل لوگوں سے بھی میں کہتا ہوں کہ اس بات پر غور کریں۔ابتدا کی چند دہائیوں کے علاوہ شروع سے ہی مسلمان اختلافات میں مبتلا ہو کر سینکڑوں سال سے اپنی وحدت اور اکائی کو کمزور کرتے چلے آرہے ہیں۔آج کل ہم محرم کے مہینہ سے گزر رہے ہیں جو اسلامی سال کے کیلنڈر کا پہلا مہینے ہے۔انگریزی سال کے شروع ہونے پر ہم ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہیں لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ اسلامی سال کے شروع ہونے پر کئی مسلمان ملکوں میں اس فرقہ واریت کی وجہ سے قتل و غارت گری ہوتی ہے۔وہ دین جو امن اور سلامتی کی اعلیٰ ترین تعلیم دینے والا دین ہے کیوں اس کے ماننے والے اپنے سال کا آغاز فتنہ وفساد اور قتل و غارت گری سے کرتے ہیں ؟ ہمیں سوچنا چاہیے۔ہمیں اپنے رویوں کو بدلنا چاہیے۔ہمیں دیکھنا چاہیے کہ کس طرح ہم مسلمانوں کو امتِ واحدہ بنا کر ان فسادوں 4