عَلیٰ دِیْنِ وَّاحِدٍ : حکم اور عدل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 19 of 38

عَلیٰ دِیْنِ وَّاحِدٍ : حکم اور عدل — Page 19

عَلَى دِينِ وَاحِدٍ: حکم اور عدل خطبه جمعه بیان فرموده ۲۸ اگست ۲۰۲۰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب ”ستر الخلافہ میں حضرت علیؓ اور خاندان نبوت کے بارے میں یہ تحریر فرمایا ہے۔حضرت علی کے بارے میں فرمایا کہ آپ لاچاروں کی غم خواریوں کی جانب ترغیب دلاتے اور قناعت کرنے والوں اور خستہ حالوں کو کھانا کھلانے کا حکم دیتے۔آپ اللہ کے مقرب بندوں میں سے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ فرقانِ حمید کے جام معرفت نوش کرنے میں سابقین میں سے تھے۔قرآن کریم کی معرفت بھی آپ کو حاصل تھی اور اس میں بہت بڑھے ہوئے تھے اور آپ کو قرآنی و قائق کے اور اک میں ایک عجیب فہم عطا کیا گیا تھا۔فرمایا کہ میں نے عالم بیداری میں انہیں دیکھا یعنی حضرت علیؓ سے عالم بیداری میں، کشفی حالت میں نہ کہ نیند میں ملاقات ہوئی۔پھر اسی حالت میں آپ نے یعنی حضرت علیؓ نے خدائے علام الغیوب کی کتاب کی تفسیر مجھے عطا کی اور فرمایا یہ میری تفسیر ہے اور یہ اب آپ کو دی جاتی ہے۔پس آپ کو اس عطا پر مبارک ہو۔جس پر میں نے اپنا ہاتھ بڑھایا اور وہ تفسیر لے لی اور میں نے صاحب قدرت عطا کرنے والے اللہ کا شکر ادا کیا اور میں نے آپ کو یعنی حضرت علی کو خلق میں متناسب اور خُلق میں پختہ اور متواضع، منکسر المزاج، تاباں اور منور 19