عَلیٰ دِیْنِ وَّاحِدٍ : حکم اور عدل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 31 of 38

عَلیٰ دِیْنِ وَّاحِدٍ : حکم اور عدل — Page 31

عَلَى دِينِ وَاحِدٍ: حکم اور عدل خطبه جمعه بیان فرموده ۲۸ اگست ۲۰۲۰ موعود علیہ السلام کی بیعت کی ہے کہ حقیقی اسلام کو دنیا میں پھیلائیں۔اس نمونے کو سامنے رکھیں جو حضرت امام حسین نے ہمیں دکھایا۔حضرت مصلح موعود نے اپنے ایک شعر میں فرمایا تھا کہ : وہ تم کو حسین بناتے ہیں اور آپ یزیدی بنتے ہیں یہ کیا ہی ستاسو دا ہے دشمن کو تیر چلانے دو 19 پس ہماری قربانیاں تو ان شاء اللہ اس مرتبہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ مجھے جو حسین سے نسبت تو ہے لیکن نتیجہ وہ نہیں نکلے گا۔اب جو اس دفعہ نتیجے ہیں وہ اس کے الٹ ہیں۔کیونکہ اللہ تعالی نے یہی مقدر کیا ہے کہ کامیابی ملے۔اس لیے اس دفعہ جو فتح ہے ، ظاہری فتح بھی ان شاء اللہ تعالیٰ ، وہ حسینی صفات رکھنے والوں کی ہو گی اور دشمن ناکام و نامراد ہوں گے۔پس اس کے لیے آج کل، خاص طور پر اس مہینے میں اور ہمیشہ بھی جبکہ دشمنی بھی آج کل خاص طور پر پاکستان میں بھی اور دوسری جگہوں پہ بھی اپنے عروج پر 31