عَلیٰ دِیْنِ وَّاحِدٍ : حکم اور عدل — Page 32
عَلَى دِينِ وَاحِدٍ: حکم اور عدل خطبه جمعه بیان فرموده ۲۸ اگست ۲۰۲۰ اور زوروں پر ہے ہمیں چاہیے کہ دعاؤں پر بہت زور دیں۔درود شریف پڑھنے پر بہت زور دیں اور جتنا اللہ تعالیٰ کے حضور ہم جھکیں گے اتنا ہی جلدی اللہ تعالیٰ ہمیں فتح نصیب کرے گا، کامیابی و کامرانی نصیب فرمائے گا۔ان دنوں میں خاص طور پہ دوسرے مسلمانوں کے لیے بھی دعا کریں۔وہ مسلمان فرقے ایک دوسرے کی گردنیں کاٹنے پر لگے ہوئے ہیں اور ان دنوں میں خاص طور پر جب دس محترم آتی ہے تو تاریخ ابھی تک تو یہی بتارہی ہے کہ کہیں نہ کہیں امام بارگاہوں پہ اور تعزیوں پہ یا مختلف جگہوں پہ حملے بھی ہوتے ہیں اور پھر کئی لوگوں کو شہید کیا جاتا ہے ، دین کے نام پر شہید کیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ عقل دے اور کم از کم اس سال ایسی اطلاع کہیں سے کسی بھی ملک سے نہ ملے کہ جہاں مسلمانوں نے مسلمانوں کو مارا ہو اور یہ سلمان اس حقیقت کو بھی جلد پہچاننے والے ہوں کہ اسلام کی جو فتح اللہ تعالیٰ نے مقدر کی ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے سے ہی کی ہے اور ان کو یہ سمجھ آجائے کہ ہماری کامیابی اب اسی میں ہے کہ زمانے کے امام اور مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آجائیں۔اللہ تعالیٰ ان کو توفیق بھی عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل 18 ستمبر 2020، صفحہ 95 32