حضرت حفصہ ؓ

by Other Authors

Page 6 of 23

حضرت حفصہ ؓ — Page 6

اہل بیت کے پڑھنے پڑھانے میں حضرت عائشہ اور حضرت حفصہ کا صلى الله نام سب سے نمایاں ہے۔حضرت عائشہؓ نے سب سے زیادہ احادیث بیان فرمائی ہیں جب کہ حضرت حفصہ خدمت قرآن میں نمایاں ہیں۔آپ میکو نے حضرت حفصہ کی تعلیم کے لئے خاص انتظام فرمایا۔آپ ﷺ کے حکم پر حضرت شفا بنت عبد اللہ عدویہ نے ان کو لکھنا سکھایا اور طب کا ایک نسخہ بھی سکھایا۔(9) حضرت حصہ قرآن کریم کی قرآت اور تفسیر میں کمال رکھتی تھیں۔ایک مشہور واقعہ سے آپ کی قرآن کریم کی سمجھ اور حاضر دماغی کا اندازہ ہوتا ہے یہ واقعہ حدیث کی مشہور کتاب مسند احمد بن حنبل جلد 6 صفحہ 285 پر درج ہے۔مگر حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے تفسیر کبیر جلد پنجم صفحہ 237 پر بڑے دلچسپ انداز میں لکھا ہے فرماتے ہیں:۔حضرت حفصہ رضی اللہ عنھا کی روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ایک دفعہ فرمایا کہ بدر اور حدیبیہ کے صحابہ میں سے کوئی شخص دوزخ میں نہیں جائے گا۔حضرت حفصہ رضی اللہ عنھا کہتی ہیں میں نے کہا:۔یا رسول الله وَايْنَ قـولُ اللهِ تعالى وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُها یعنی اگر یہ بات درست ہے تو پھر خدا تعالی کا یہ قول کہاں گیا ان منكُمْ إِلَّا وَارِدُھا یعنی اس میں تو یہ ذکر ہے کہ سب لوگ دوزخ میں جائیں گے اس پر