حضرت حفصہ ؓ

by Other Authors

Page 5 of 23

حضرت حفصہ ؓ — Page 5

حضرت حفصہ رضی اللہ عنھا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کی آپس میں بہت محبت ہو گئی۔دونوں میں پیار کی وجہ یہ بھی تھی کہ دونوں آنحضور اللہ کے قریبی دوستوں کی بیٹیاں تھیں۔خوش نصیب حضرت حفصہ رضی ویز موی حرم نبوی میں شامل ہو گئیں۔جہاں صلى الله ہر گھڑی اللہ تعالیٰ کا نور برستا تھا۔وہ حسین ہستی محمد مصطفے ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ساری کائنات کی ہدایت کے لئے پیدا فر مایا تھا اپنی زندگی کا ہر لمحہ اللہ تعالیٰ کا چہرہ دکھانے ، قرآن کریم کی روشنی پھیلانے اور انسانیت کی فلاح و کامیابی صد الله کے لئے کام کرنے میں صرف فرماتے تھے۔اسی لئے اپنی ازواج مطہرات کو بھی اسی کام کی تربیت دینے لگے۔پیارے آقا علہ دن بھر مر دوں میں وعظ ونصیحت فرماتے نماز مغرب کے بعد جس بیوی کے گھر باری ہوتی وہاں ازواج مطہرات اور دوسری عورتیں بھی جمع ہو جاتیں اور وہیں قرآنِ کریم کا درس ہوتا۔دینی مسائل پر گفتگو ہوتی محفلِ سوال و جواب بھی ہوتی یہ سلسلہ نماز عشاء تک جاری رہتا۔آنحضرت میے کو بھی ازواج کی تربیت پر بہت بھروسہ تھا۔ایک دفعہ فرمایا - أَنا تَارِكٌ فِيْكُمُ الثَّقَلَيْنِ أَوَّ لُهَا كتاب الله۔۔۔۔وَأَهْلُ بَيْتِي (8) ترجمہ: میں تمہارے درمیان دو عظیم الشان چیزیں چھوڑے جاتا ہوں۔ایک اللہ کی کتاب دوسرے اہل بیت۔