حضرت حفصہ ؓ — Page 4
حرم نبوی میں داخل ہوئیں۔آپ کا مہر چار سو درہم مقرر ہوا۔(8) اور اس طرح قریبی دوست آپس میں قریبی رشتوں میں بندھ گئے۔حضرت ابو بکر اور حضرت عمر آپ علیہ کے قریبی دوست بھی تھے اور خسر بھی ہو گئے۔اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں ایک دوسرے کے لئے ایسی محبت ڈالی جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہی چلی گئی۔حضرت حفصہ رضی اللہ عنھا کی عمر شادی کے وقت انداز اکیس سال تھی۔(7) آپ کے ایک ماموں حضرت عثمان بن مظعون اکابر صحابہ میں سے صلى الله تھے ، جن سے رسول کریم ﷺ کو بہت محبت تھی۔حضرت حفصہ رضی اللہ عنھا حضرت عبد اللہ بن عمر کی بڑی بہن تھیں۔حضرت عمرؓ کے اسلام لانے کا واقعہ بہت مشہور ہے۔آپ اُس وقت بچی تھیں اس طرح بچپن ہی سے اسلام میں داخل ہو گئیں۔بعد میں جہاں آپ کی پہلی شادی ہوئی وہ گھرانہ بھی اسلام لا چکا تھا اس طرح آپ کا وقت اسلامی ماحول میں گزرا آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ آپ کے خاندان کے سات افراد جنگ بدر میں اسلام کے لشکر میں شامل تھے۔(8) آپ بہت ذہین، بہادر اور نڈر تھیں۔آپ جب شادی کے بعد آنحضرت ﷺ کے گھر آئیں تو آپ علی کی دو بیویاں پہلے سے موجود تھیں۔حضرت سودہ رضی اللہ عنی عمر رسیدہ تھیں اور گھر میں بزرگ نگران کی حیثیت رکھتی تھیں جب کہ حضرت عائشہ رضی الہ میں کم عمر تھیں