حضرت حفصہ ؓ

by Other Authors

Page 10 of 23

حضرت حفصہ ؓ — Page 10

10 سوال پوچھنے سے دینی مسائل کا علم ہو جاتا تھا۔ایک دفعہ ایک سفر میں حضرت حفصہ اور حضرت عائشہ دونوں آنحضور ﷺ کے ساتھ تھیں آپ ﷺ کی عادت تھی کہ سفر میں حضرت عائشہ کے اونٹ کے ساتھ چلتے رہتے اور باتیں کرتے اگر سوار ہوتا ہوتا تو آپ ہی کے اونٹ پر سوار ہو جاتے۔ایک دن حضرت حفصہ نے حضرت عائشہؓ سے کہا کہ میرا بھی دل کرتا ہے کہ حضور ﷺ میرے اونٹ کے ساتھ ساتھ چلیں اور مجھ سے باتیں کریں اور میرے اونٹ پر سوار ہوں اس لئے آج تم میرے اونٹ پر سوار ہو جاؤ اور میں تمہارے اونٹ پر سوار ہو جاتی ہوں۔حضرت عائشہ مان گئیں اور اپنی سہیلی کی خواہش پوری کر دی۔(16) ایک دفعہ آنحضور ﷺ گھر تشریف لائے تو حضرت صفیہ رو رہی تھیں۔آپ اللہ نے پوچھا صفیہ کیا ہوا؟ کیوں رو رہی ہو؟ تو آپ نے بتایا کہ مجھے حفصہ نے یہودی کی بیٹی کہا ہے۔آپ ﷺ نے یہ سُن کر فرمایا حفصہ خدا سے ڈرو۔اور پھر حضرت صفیہ کو تسلی دیتے ہوئے فرمایا تم نے اُس کو یہ جواب کیوں نہ دیا کہ تم نبی کی بیٹی ہو۔تمہارا چچا نبی ہے اور تم نبی کی بیوی ہو۔بھلا حفصہ تم پر کیسے فخر کر سکتی ہے اس طرح آپ ﷺ نے حضرت حفصہ کو ایک بات سمجھا دی اور حضرت صفیہ کو بھی خوش کر دیا۔(17) حضرت حفصہ اپنی ذہانت کی وجہ سے پیارے آقا کے رہن ย