حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 783 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 783

783 رسی ٹوٹ جائے گی لیکن پھر جڑ جائے گی اور وہ بھی اوپر جانے میں کامیاب ہو جائے گا۔پھر پو چھا حضور کیا میں نے صحیح تعبیر کی ہے ؟ آپ صلی الی یکم نے فرمایا تعبیر کا ایک حصہ درست ہے اور ایک غلط ہے۔حضرت ابو بکر نے سة حضور صلی ایام کو قسم دیتے ہوئے عرض کیا کہ غلط کون سا حصہ ہے۔آپ نے فرمایا قسم نہ دو۔978۔عَنْ جَابِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِذَا رَأَى أَحَدُكُمُ الرُّؤْيَا يَكْرَهُهَا، فَلْيَبْصُقُ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا وَلْيَسْتَعِذْ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ ثَلَاثًا، وَلْيَتَحَوَّلُ عَنْ جَنْبِهِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ مسلم كتاب الرُّؤْيَا باب فى كون الرويا من الله و انها جزء من النبوة 4185) حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہے تو وہ تین دفعہ اپنے بائیں تھو کے اور تین بار شیطان کے شر ) سے اللہ کی پناہ طلب کرے اور جس پہلو پر وہ ہو اس کو بدل دے۔