حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 775 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 775

775 3) حدیث نمبر 964،963،962،956 سے ظاہر ہے کہ عیسی ہی مسلمانوں کا امام اور مہدی ہے اور مہدی کے متعلق مسلم ہے کہ وہ امت محمدیہ کا فرد ہے اس لئے عیسی سے مراد بھی ایسا ہی شخص ہے جو امت محمدیہ میں پید ا ہو گا۔اس سے عیسیٰ رسول الی بنی اسرائیل مراد نہیں گویا عیسائیوں کی اصلاح کے لئے مبعوث ہونے کی وجہ سے آنے والے موعود کو عیسی کہا گیا ہے اور مسلمانوں کی اصلاح کی ذمہ داری سنبھالنے کی وجہ سے اس کا نام مہدی رکھا گیا ہے۔4 ) حدیث نمبر 962 سے ظاہر ہے کہ مسیح موعود بعثت کے بعد پینتالیس (45) سال رہیں گے لیکن اگر غیر احمدیوں کے عقیدہ کے مطابق یہ مانا جائے کہ عیسیٰ علیہ السلام ہی آسمان سے نازل ہوں گے تو اس مسلمہ عقیدہ کے مطابق کہ رفع کے وقت ان کی عمر ۳۰ سال تھی ، وفات کے وقت ان کی عمر پچھتر (75) سال کے قریب بنتی ہے حالانکہ حدیث کی رو سے حضرت عیسی علیہ السلام کی عمر ایک سو بیس سال ہے۔دیکھیں حدیث نمبر 932 پس ثابت ہوا کہ آنے والا مسیح خو د امت محمدیہ صلی الی یکم میں پید اہو گا اور الہام پانے کے بعد 45 سال کے قریب عمر پائے گا۔بعثت کے بعد شادی کرے گا۔اس کے مبشر اولاد ہو گی اور فنافی الرسول ہونے کی وجہ سے اسے اپنے آقا کے ساتھ اتحاد کامل ہو گا اور اس کا دعویٰ ہو گا۔مَن فَرقَ بَيْنِي وَبَيْنَ المُصطفى فَمَا عَرفَنِي وَ مَا رائ اسی طرح حدیث نمبر 970 سے ظاہر ہے کہ مسیح موعود کا ہندوستان سے خاص تعلق ہو گا۔(5) آنے والا مسیح موعود جہاں امام مہدی ہو گا وہاں امتی نبی بھی ہو گا یعنی وہ کمالات نبوت آنحضرت صلی للی کم کی پیروی اور اطاعت کامل کی برکت سے حاصل کرے گا۔آپ صلی للہ یکم کا خطل اور بروز ہو گا اور آپ کے دین کی خدمت اور تبلیغ کے لئے مبعوث ہو گا۔نیز دیکھیں حدیث نمبر 964،961،937، مستدرک حاکم جلد 1 کتاب 1ص87، مسند احمد جلد 3ص245۔1: خطبہ الہامیہ ، روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 259