حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 776 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 776

776 (6) وَلَا مُنَافَاةَ بَيْنَ أَن يَكُون نَبِيًّا وَيَكُونَ مُتابعاً لتبيْنَا - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيَانِ أَحْكَامِ شَرِيعَتِهِ، وَإِثْقَانِ طَرِيقَتِهِ، وَلَوْ بِالْوَحْيِ إِلَيْهِ (مرقاۃ المفاتیح شرح مشكاة المصابيح ، كتاب المناقب، باب مناقب على بن ابی طالب ، زیر روایت انت منی بمنزلة هارون من موسى، جلد 11 صفحه 240 ، 241) ان دونوں باتوں میں کوئی تضاد نہیں ہے کہ وہ نبی بھی ہو اور اس کے ساتھ ہی وہ ہمارے نبی صلی علیہ کم کا پیروکار بھی ہو ، احکام شریعت کے بیان کرنے اور حضور صلی علیکم کی طریقت کی مضبوطی کے لئے۔خواہ ان مقاصد کے لئے اس طرف وحی بھی ہو۔(7) فَهُوَ عَليهِ السَّلامُ وَإِن كَانَ خَليفَةٌ فِي الْأُمَّةِ المَحَمَّدِيَّةِ فَهُوَ رَسُولُ وَ نَبِي كَرِيمٌ عَلَى حاله (حجج الكرامة (نواب صدیق حسن خان ) صفحه 426) پس وہ ( مسیح علیہ السلام) اگر امت محمدیہ میں خلیفہ بن جائے تو بھی وہ رسول اور نبی رہے گا۔(8) عِيسَى عَلَيْهِ السَّلامُ يَنْزِلُ فِيْنَا حكماً مِنْ غَيْرِ تَشْرِيعِ وَهُوَ نَبِيٌّ بِلَا شَءٍ (فتوحات مکیه ، وصل فى اختلاف الصلاة جلد 1 صفحه 662) شیخ اکبر محی الدین ابن عربی نے فرمایا کہ عیسی علیہ السلام ہم میں بغیر شریعت کے نازل ہوں گے لیکن وہ بلاشبہ نبی ہوں گے۔