حدیقۃ الصالحین — Page 768
768 964- عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِي، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَهْدِيُّ مِنِي، أَجْلَى الْجَبْهَةِ، أَقْلَى الْأَنْفِ، يَمْلَأُ الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا، كَمَا مُلِئَتْ ظُلْمًا وَ جَوْرًا ، يَمْلِكُ سَبْعَ سِنِينَ (سنن أبي داود كتاب المهدى 4285 ) حضرت ابو سعید خدری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا مہدی کا مجھ سے قریبی تعلق ہو گا اس کی پیشانی روشن اور ناک بلند ہو گی (یعنی کشادہ پیشانی اور کھڑی ناک والا ہو گا) وہ زمین کو عدل وانصاف سے بھر دے گا جس طرح کہ وہ اس سے پہلے ظلم و تعدی سے اٹی پڑی تھی۔وہ سات برس مالک رہے گا۔نوٹ:۔غالباً رسالہ ” ایک غلطی کا ازالہ کی اشاعت کی طرف اشارہ ہے۔جس میں حضرت مسیح موعود نے اپنے دعویٰ کی وضاحت کی ہے اور ایک کھلا موقف پیش کیا ہے۔یہ رسالہ 1901ء میں شائع ہوا تھا۔965- عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بن جزء الزبيدي، قَالَ قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ نَاسٌ مِنَ الْمَشْرِقِ، فَيُوَطِوْنَ لِلْمَهْدِي يَعْنِي سُلْطَانَهُ ابن ماجه کتاب الفتن باب خروج المهدى (4088 عبد اللہ بن حارث بن جزء الزبیدی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلى الله وسلم نے فرمایا کچھ لوگ مشرق کی طرف سے نکلیں گے جو مہدی کے لیے تیاری کریں گے یعنی اس کے غلبہ کے لیے۔