حدیقۃ الصالحین — Page 765
765 عَنْ أَبِي هُرَيْرَةً قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: أَلَا إِنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيُّ، أَلَا خَلِيفَتِي فِي أُمَّتِي مِنْ بَعْدِى يَقْتُلُ الدَّجَّالَ وَيَكْسِرُ الضَّلِيبَ وَتَضَعُ الْجِزْيَةَ وَتَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا ، أَلَا مَنْ أَدْرَكَهُ مِنْكُمْ ، فَلْيَقْرَأُ عَلَيْهِ السَّلَامَ (معجم الصغير للطبرانی ، کتاب العین ، باب من اسمه عيسى ، جلد 1 صفحه 275 ، 276) حضرت ابوھریرہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ کریم نے فرمایا خبر دار ہو کہ عیسیٰ بن مریم (مسیح موعود) او میرے درمیان کوئی نبی نہیں ہو گا۔خوب سن لو کہ وہ میرے بعد میری امت میں میر اخلیفہ ہو گا۔وہ ضرور دجال کو قتل کرے گا۔صلیب (یعنی صلیبی عقیدہ) کو پاش پاش کر دے گا اور جزیہ ختم کر دے گا ( یعنی اس کا رواج اٹھ جائے گا کیونکہ ) اس وقت میں (مذہبی) جنگوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔یاد رکھو جسے بھی ان سے ملاقات کا شرف حاصل ہو وہ انہیں میر اسلام ضرور پہنچائے۔962۔عن عبد الله بن عمر و قال: قال رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْزِلُ عِيسَى بن مَرْيَمَ إِلَى الْأَرْضِ فَيَتَزَوْجُ وَيُولَهُ لَهُ وَيَمْكُتُ خَمْسًا وَأَرْبَعِينَ سَنَةٌ ثُمَّ يَمُوتُ فَيُدُ فَنُ مَعي في قبرى فأقوم أنا وعيسى بن مَرْيَمَ فِي قَبْرٍ وَاحِدٍ بَيْنَ أَبي بَكْرٍ وَعُمَرَ (مشكاة المصابيح كتاب الْفِتَن بَابِ نزُول عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَام الْفَضْلِ الثَّالِث 5508) حضرت عبد اللہ بن عمرو نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا مسیح جب نزول فرما ہوں گے تو شادی کریں گے ، ان کی (بشارتوں کی حامل) اولاد ہو گی ( دعوی ماموریت کے بعد) پینتالیس 45 سال کے قریب رہیں گے پھر فوت ہوں گے اور میرے ساتھ میری قبر میں دفن ہوں گے۔پس میں اور مسیح ابو بکر اور عمرؓ کے درمیان ایک قبر سے اٹھیں گے (یعنی روحانیت اور مقصد بعثت کے لحاظ سے ہم چاروں کا وجو د متحد الصفات اور ایک ہو گا)۔