حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 764 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 764

764 960 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ، فَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ، وَيَمْحُو الصَّليب، وَتُجْمَعُ لَهُ الصَّلَاةُ، وَيُعْطَى الْمَالُ حَتَّى لَا يُقْبَلَ، وَيَضَعُ الْخَرَاجَ، وَيَنْزِلُ الرَّوْحَاءَ، فَيَحُجُّ مِنْهَا أَوْ يَعْتَمِرُ، أَوْ يَجْمَعُهُمَا (مسند الإمام أحمد بن حنبل ، مسند المكثرين من الصحابة ، مسند ابی هریره رضی الله عنه 7890) حضرت ابو ہریرہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا عیسی نازل ہوں گے خنزیر کو قتل کریں گے۔صلیب کو توڑیں گے یعنی عیسائیت کا ابطال کریں گے ان کی خاطر نمازیں جمع کی جائیں گی ، وہ مال دیں گے لیکن کوئی قبول نہیں کرے گا، خراج ختم کر دیں گے۔الروحاء نامی مقام پر اتریں گے اور وہاں سے حج اور عمرہ کا احرام باندھیں گے۔(یعنی آپ کا مقصد بعثت اور قبلہ توجہ کعبہ کی عظمت اور اس کی حفاظت ہو گا)۔961ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا إِنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ وَلَا رَسُولٌ أَلَا إِنَّهُ خَلِيفَتِي فِي أُمَّتِي بَعْدِى، أَلَا إِنَّهُ يَقْتُلُ الدَّجال، ويَكْسِرُ الصَّليب، وتَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا، أَلَا فَمَن أَدْرَكَهُ مِنكُمْ فَليقرأ عَلَيْهِ السَّلام (المعجم الاوسط (للطبرانی) کتاب العین ، باب من اسمه عيسى 4898 جلد 5 صفحه 142) حضرت ابوھریرہ نے بیان کیا کہ نبی صلی علیم نے فرمایا خبر دارر ہو کہ عیسی بن مریم (مسیح موعود) اور میرے درمیان کوئی نبی اور رسول نہیں ہو گا۔خوب سن لو کہ وہ میرے بعد میری امت میں میر ا خلیفہ ہو گا۔وہ ضرور دجال کو قتل کرے گا۔صلیب (یعنی صلیبی عقیدہ) کو پاش پاش کر دے گا اور اس وقت میں ( مذہبی) جنگوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔یادر کھو جسے بھی ان سے ملاقات کا شرف حاصل ہو وہ انہیں میر اسلام ضرور پہنچائے۔