حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 753 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 753

753 لغت میں دجال کے معنی تاجروں کا وہ گروہ جو اپنا تجارتی سامان ادھر سے ادھر دنیا کے کونے کونے میں بڑی تیزی کے ساتھ پہنچانے کا ماہر ہو نیز دجل و فریب کا شاہکار ہو اور یہ تمام صفات یورپی عیسائی اقوام میں بھی بطریق اتم موجود ہیں۔یا جوج ماجوج کے معنے ہیں وہ قومیں جو آگ اور حرارت سے حیرت انگیز کام لینے میں ماہر ہوں اور ان کی ساری ترقیات اور صنعت و حرفت کا دار ومدار آگ اور حرارت پر ہو یا بھوک اور پیٹ کی آگ بھڑ کا کر اقتصادی مساوات کے کرنے کے زور پر بر سر اقتدار آئیں یہ اوصاف بھی انہی اقوام کا خاصہ ہیں۔پس سیاسی اور اقتصادی نظریات کی آگ بھڑ کانے کی طرف بھی اس نام میں اشارہ ہے جس کی وجہ سے قوموں کی اجتماعی اور انفرادی زندگی بھسم ہو کر رہ گئی ہے۔دجال کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ یہودی اس کی حمایت کریں گے اور اس کی ترقی کی بنیاد یہودی نظریات اور ان کی ایجادات پر ہوگی اس طرح تمام دنیا پر تسلط قائم رکھنے کے لئے یہ ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔دجال کے فتنہ سے بچنے کے لئے سورۃ کہف کی ابتدائی آیات بکثرت تلاوت کرنے کی ہدایت ہے دیکھیں حدیث 937۔جب ہم اس ہدایت پر غور کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ سورۃ کہف کی ان آیات میں باتفاق مفسرین عیسائیوں اور ان کے باطل عقائد اور ان کی دنیاوی ترقی کا ہی ذکر ہے۔پس اس ہدایت میں اسی طرف اشارہ ہے کہ دجال اور عیسائی اقوام ایک ہی طاقت کے دو مختلف صفاتی نام ہیں اور ان کے شر سے بچنے کا علاج ان آیات میں بتایا گیا ہے۔حدیث نمبر 936 سے ظاہر ہے کہ دجال مغرب کے کسی سمندر کے کسی جزیرہ یا جزیرہ نما علاقوں کے گرجے میں قید ہے اور اپنے وقت پر وہاں سے اسے نکلنے اور دنیا پر مسلط ہو جانے کی اجازت ملے گی۔اور اس کے خطر ناک نظام جاسوسی میں عورتوں کا بکثرت عمل دخل ہو گا۔پس اس حدیث میں بھی اسی طرف اشارہ ہے کہ دجال اور کلیسا کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور عیسائیت کی موجودہ شکل وصورت کو ہی دجالیت کا نام دیا گیا ہے۔