حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 754 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 754

754 حدیث نمبر 953 میں آنحضرت صلی الی یکم کے ایک کشف کا ذکر ہے جس میں آپ صلی این کم کو دکھایا گیا ہے کہ دجال اور مسیح دونوں بیت اللہ کے ارد گرد چکر لگارہے ہیں اور اس کا طواف کر رہے ہیں یہ اس طرف اشارہ ہے کہ اس وقت دجال بیت اللہ یعنی اسلام کو مٹانے میں کوشاں ہو گا اور مسیح اس کی ان کوششوں کو ناکام بنانے اور اسلام کی حفاظت کرنے پر مامور ہوں گے۔حدیث نمبر 940 اور اس کے حاشیہ میں درج کئے گئے مختلف احادیث کے اقتباسات سے ظاہر ہے کہ دجال کے گدھے سے مراد دجالی اقوام کے ایجاد کردہ انتہائی تیز رفتار ذرائع آمد و رفت ہیں اس طرح مختلف احادیث میں ان کی دوسری حیرت انگیز ایجادات اور نظام صنعت کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔حدیث نمبر 949,937 قابل غور ہیں جن میں ان آیات قرآنی کی مختصر تفسیر ہے جو سورۃ کہف کی آیت نمبر 84 تا 101 ہیں اور جن میں ذوالقرنین اس کی بنا کر دہ دیوار اور یا جوج ماجوج کے حملوں کی روک تھام کا ذکر ہے اسی طرح سورۃ انبیاء کی آیات نمبر 96 تا 98 جو یا جوج و ماجوج کے خروج اور ان کے بلندیوں اور پستیوں (بحروبر) پر تسلط کے مضمون کو بیان کر رہی ہیں اکثر محققین جن میں البیرونی کے علاوہ مولانا حفظ الرحمن سہواروی، دارالعلوم دیو بند کے سابق شیخ الحدیث مولانا انور شاہ کاشمیری اور ترجمان القرآن کے مصنف مولانا ابو الکلام آزاد بھی شامل ہیں۔اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ یاجوج ماجوج سے مراد وہ قدیم منگولین اور آرین قبائل ہیں جو قدیم زمانہ میں منگولیا اور چینی ترکستان سے ہجرت کر کے یورپ کے علاقوں میں جاہے۔موجودہ روی، انگریز اور بعض دوسری یور بین اقوام انہی قدیم قبائل کی نسل سے تعلق رکھتی ہیں۔1: نوٹ:۔(1) الاثار الباقیه ص 41 مطبوعہ جرمنی ۱۸۷۸ء (۲)۔جواہر القرآن ص 198/9 (۳)۔فیض الباری شرح صحیح بخاری جلد 3 ص 437 مطبوعہ دار الماموں ۱۹۳۸ء (۴)۔ترجمان القرآن ص 423/3 (۵)۔تفصیل کے لئے دیکھئے ” مسیح دجال اور یا جوج ماجوج کا ظہور “مصنف مولانامحمد اسد اللہ قریشی کا شمیری مطبوعہ ۱۹۷۳ء