حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 741 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 741

741 939ـ عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الدَّجَالُ أَغْوَرُ بِعَيْنِ الشِّمَالِ، بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَكْتُوبُ كَافِرُ، يَقْرَؤُهُ الْأُمِّيُّ وَالْكَاتِبُ (مسند أحمد بن حنبل ، اول مسند البصريين ، حديث ابي بكرة نفيع بن الحارث بن كلدة 20672) حضرت ابو بکرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ال نیلم نے فرمایا کہ دجال دائیں آنکھ سے کانا ہو گا۔اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان (پیشانی پر کافر لکھا ہو گا جسے ان پڑھ اور پڑھا ہو ا دونوں پڑھ سکیں گے۔940۔وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَخْرُجُ الدَّجَّالُ عَلَى حِمَارٍ أَثْمَرَ مَا بَيْنَ أُذُنَيْهِ سَبْعُونَ بَاعًا (مشكاة المصابيح ، كتاب الفتن ، باب العلامات بين يدى الساعة وذكر الدجال ، الفصل الثالث 5493) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی نیلم نے فرمایا دجال ایک ایسے گدھے پر سوار ہو کر نکلے گا جو چاند کی طرح چمکے گا اس کے دونوں کانوں کے درمیان ستر ”باع کا فاصلہ ہو گا۔(انسان کے دونوں پھیلے ہوئے ہاتھوں کے درمیان جو فاصلہ ہو تا ہے اسے ”باع “ کہتے ہیں۔) نوٹ :۔ا۔عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ إِنَّ أُذُنَ حَمَارِ الدَّجَّالِ لَتُظِلُّ سَبْعِينَ أَلْفَاً (الدر المنثور فی تفسیر بالماثور ، سورة غافر ، آيت إِنَّ الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللهِ ( 56 تا 59 ) جلد 13 صفحه 63) دجال کے گدھے کا کان ستر 70 ہزار لوگوں پر سایہ کرے گا۔ب ـ مَابَيْنَ حَافِرِ حِمَارِهِ إِلَى الْحَافِرِ الْآخَرِ مَسِيرَةُ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ (کنز العمال ، حرف القاف ، كتاب القيامة من قسم الافعال ، باب الدجال 39709)