حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 742 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 742

742 اس کے گدھے کے ایک سم سے دوسرے سم تک کا فاصلہ ایک دن اور رات کے سفر جتنا ہو گا۔ج - كُل خُطوة من خطاهُ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ وَ تُطوى لَهُ الْأَرْضُ حَتَّى يَسْبِقُ الشَّمْسِ إِذَا طلَعَتْ إِلَى مَغْرِيبًا يَخُوضُ الْبَحْرِ حِمَارِه الى ركبتيه (نزهة المجالس و منتخب النفائس عبد الرحمان الصفوى الشافعي ، باب فى فضل الجمعة و يومهاو لیلتها و کرمها، جلد 1 صفحه 132) اس کے قدموں میں سے ہر قدم کا فاصلہ) تین دن کا ہو گا۔اس کے لئے زمین لپیٹ دی جائے گی۔حتی کہ وہ مغرب کی طرف جاتے ہوئے سورج سے آگے نکل جائے گا۔وہ اپنے گدھے سمیت سمندر میں اترے گا اور سمندر کا پانی) اس کے گھٹنوں تک ہو گا۔( تیز رفتار ہوائی جہازوں نے عملاً یہی صورت پیدا کی ہے کہ وہ دو ملکوں کے درمیان وقت کے فرق کے اندر اندر بلکہ پہلے وہاں پہنچ جاتے ہیں)۔د - أَمَامَهُ جَبَلُ دُخَانٍ (کنز العمال ، حرف القاف ، کتاب القيامة من قسم الافعال ، باب الدجال 39709) اس کے آگے آگے دھوئیں کا پہاڑ ہو گا۔- وَرَكْبٌ ذَوَاتِ الفُرُوجِ السُّرُوحِ (بحار الانوار (محمد باقر مجلسی الجز الثانى والخمسون ، باب علامات ظهور علیہ سلام من السفيانی و الدجال و غیر ذلک و 6 فیہ ذکر بعض اشراط الساعة، صفحه 414) دجال کی سواری کے اندر روشنیاں ہوں گی اور اس کے بہت سے در اور کھڑکیاں ہوں گی۔