حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 735 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 735

735 ایک ماہ تک کھیلتی رہیں یہانتک کہ تمہارے جزیرہ میں آپہنچے۔ہم اس جہاز) کی چھوٹی کشتیوں میں بیٹھے اور جزیرہ میں داخل ہو گئے۔ہم جزیرہ میں داخل ہوئے تو ہمیں ایک بہت گھنے بالوں والا چو پا یہ ملا۔زیادہ بالوں کی وجہ سے نہ اس کے آگے کا پتہ چلتا تھا نہ پیچھے کا۔ہم نے کہا تیر ابھلا ہو تو کیا ہے ؟ اس نے کہا میں جساسہ ہوں ہم نے کہا کون جساسہ ؟ اس نے کہا کہ تم اس آدمی کے پاس دیر میں چلے جاؤ کیونکہ وہ تمہارے بارہ میں سننے کا شوق رکھتا ہے۔پس ہم تمہاری طرف دوڑتے ہوئے آئے ہیں اور ہم اس سے بہت گھبر ائے ہوئے ہیں کہ کہیں وہ شیطان ہی نہ ہو۔اس نے کہا کہ مجھے نخل بیسان کے بارہ میں بتاؤ ہم نے کہا کہ اس کی کس چیز کے بارہ میں پوچھنا چاہتے ہو ؟ اس نے کہا کہ اس کی کھجوروں کے بارہ میں کیا وہ پھل دیتی ہیں ؟ ہم نے اس سے کہا ہاں۔اس نے کہا کہ قریب ہے کہ وہ پھل نہیں دیں گی۔پھر اس نے کہا کہ مجھے بحیرہ طبریہ کے بارہ میں بتاؤ۔ہم نے کہا کہ اس کی کس چیز کے بارہ میں پوچھنا چاہتے ہو ؟ اس نے کہا کہ کیا اس میں پانی ہے ؟ انہوں نے کہا اس میں بہت پانی ہے۔اس نے کہا عنقریب اس کا پانی ختم ہو جائے گا اس نے کہا مجھے زغر کے چشمہ کے بارہ میں بتاؤ انہوں نے کہا اس کی کس چیز کے بارہ میں پوچھتے ہو ؟ اس نے کہا کیا چشمہ میں پانی ہے ؟ اور کیا وہاں رہنے والے اس چشمہ کے پانی سے کھیتیاں اگاتے ہیں ؟ ہم نے کہاہاں اس میں بہت پانی ہے اور اس کے رہنے والے اس سے کھیتیاں اگاتے ہیں۔اس نے کہا کہ مجھے امیوں کے نبی کے بارہ میں بتاؤ کہ اس نے کیا کیا ؟ انہوں نے کہا کہ وہ مکہ سے نکلا اور یثرب آگیا۔اس نے کہا کیا عربوں نے اس سے جنگ کی ؟ ہم نے کہا ہاں اس نے کہا اس نے ان سے کیا سلوک کیا ؟ ہم نے اسے بتایا کہ وہ اپنے ارد گر د عرب پر غالب آگیا اور انہوں نے اس کی اطاعت قبول کر لی۔اس نے ان سے کہا کیا ایسا ہو گیا ہے ؟ ہم نے کہا ہاں اس نے کہا ان کے لئے یہی بہتر ہے کہ وہ اس کی اطاعت قبول کر لیں۔میں تمہیں اپنے بارہ میں بتاتا ہوں کہ میں مسیح ( دجال ) ہوں اور قریب ہے کہ مجھے خروج کی اجازت دی جائے گی۔میں عنقریب خروج کروں گا اور زمین میں پھروں گا اور چالیس راتوں میں ساری بستیوں میں اتروں گا سوائے مکہ اور طیبہ کے، کہ وہ دونوں مجھ پر حرام کئے گئے ہیں۔جب کبھی میں ان میں سے کسی ایک میں داخل ہونے کا ارادہ کروں گا تو میرے سامنے ایک فرشتہ آجائے گا جس کے ہاتھ میں سونتی ہوئی تلوار ہو گی اور وہ مجھے اس سے روک دے گا اور اس کے ہر راستہ پر فرشتے