حدیقۃ الصالحین — Page 725
725 اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی۔لیکن ایک فرقے کے سوا باقی سب جہنم میں جائیں گے۔(صحابہ نے پوچھا یہ ناجی فرقہ کون سا ہے ؟ تو رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا) وہ فرقہ جو میری اور میرے صحابہ کی سنت پر عمل پیر اہو گا۔عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ افْتَرَقَتْ عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَإِنَّ أُمَتِي سَتَفْتَرِقُ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، كُلُّهَا فِي النَّارِ، إِلَّا وَاحِدَةً وَهِيَ الْجَمَاعَةُ ابن ماجه کتاب الفتن باب افتراق الامم 3993 حضرت انس بن مالک نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی الی یکم نے فرمایا یقینا بنی اسرائیل اکہتر 7 فرقوں میں تقسیم ہوئے اور میری امت ضرور بہتر فرقوں میں تقسیم ہوگی وہ سب کے سب آگ میں ہیں سوائے ایک کے اور وہ جماعت ہے۔926- عن أبي سَعِيدٍ الخُدْرِي، عَنِ النَّبي صلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لَتَتْبَعُنَ سَنَن مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ ، شِبْرًا شِبْرًا وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ، حَتَّى لَوْ دَخَلُوا مُجْرَ ضَتٍ تَبِعْتُمُوهُمْ ، قُلْنَا يَا رَسُولَ اللهِ ، اليَهُودُ وَالنَّصَارَى ؟ قَالَ فَمَن (بخاری کتاب الاعتصام باب قول النبي مال التتبعن سنن من كان قبلكم 7320) حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ ﷺ نے فرمایا تم ضرور ان لوگوں کی چالوں پر چلو گے جو تم سے پہلے تھے بالشت بالشت اور ہاتھ ہاتھ یہاں تک کہ اگر وہ لوگ گوہ کے سوراخ میں بھی داخل ہوئے ہوں تو تم بھی ان کے پیچھے ہی جاؤ گے۔ہم نے کہا یارسول اللہ ! کیا یہودو نصاریٰ ؟ آپ نے فرمایا اور کون۔