حدیقۃ الصالحین — Page 726
726 حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات 927 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُحْشَرُونَ حُفَاةٌ، عُرَاةٌ، غُرُلا، ثُمَّ قَرَأَ كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا كُنَّا فَاعِلِينَ فَأَوَّلُ مَنْ يُكْسَى إِبْرَاهِيمَ، ثُمَّ يُؤْخَذُ بِرِجَالٍ مِنْ أَصْحَابِي ذَاتَ اليَمِينِ وَذَاتَ الشِّمَالِ، فَأَقُولُ أَصْحَابِي، فَيُقَالُ إِنَّهُمْ لَمْ يَزَالُوا مُرْتَذِينَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ مُنْذُ فَارَقْتَهُمْ، فَأَقُولُ كَمَا قَالَ العَبْدُ الصَّالِحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ، فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ إِنْ تُعَذِّبُهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ، وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ العَزِيزُ الْحَكِيمُ (بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب قول الله و اذكر فى الكتاب مریم اذا نتبذت من اهلها 3447) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہیں ننگے پاؤں، ننگے بدن، بے ختنہ اُٹھایا جائے گا۔یہ کہہ کر آپ نے یہ آیت پڑھی جس طرح ہم نے پہلے پہل پیدا کیا اسی طرح دوبارہ پیدا کریں گے۔ہمارے ذمہ یہ ایک وعدہ ہے ہم ضرور پورا کریں گے۔(پھر فرمایا ) سب سے پہلے جسے پہنایا جائے گا، ابراہیم ہوں گے۔پھر (جب سب پہنائے جائیں گے تو ایسا ہو گا کہ میرے صحابہ میں سے بعض لوگوں کو دائیں طرف لے جایا جائے گا اور بعض کو بائیں طرف۔میں کہوں گا یہ میرے ساتھی ہیں۔تو کہا جائے گا آپ جب سے ان سے جد اہوئے وہ اپنی ایڑیوں کے بل پھر گئے۔تو میں ویسے ہی کہوں گا جیسے اس نیک بندے یعنی عیسی بن مریم نے کہا تھا میں اپنی قوم پر نگران رہا جب تک میں ان کے درمیان رہا۔جب تو نے مجھے وفات دے دی تو تو ہی ان کا نگہبان تھا اور تو ہی ہر ایک چیز کا نگران ہے۔اگر تو انہیں سزا دے تو وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو ان کی پردہ پوشی فرمائے تو تو بڑی عزت والا اور بڑی حکمتوں والا ہے۔