حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 723 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 723

723 923- عن ثعلبة البهرانى، قال قال رَسُول اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوشِكُ العِلمُ أَن يُختَلَسَ من العَالَمِ حتى لا يَقْدِرُوا مِنْهُ عَلَى شَيْءٍ، قَالُوا يَا رَسُول اللَّهِ، كَيْفَ يُخْتَلَسُ، وكِتَابُ اللهِ بَيْنَنَا نُعَلمُهُ أَبْنَاءَنَا ؟ فقال رَسُول اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التَّوْرَاةُ والإنجيل عِنْدَ اليَهُودِ والنَّصَارَى فَمَا يُغْنِي عَنْهُم ؟ (أسد الغابة في معرفة الصحابة باب الثاء مع الراء ومع العين ثعلبة البهراني، صحابی نمر 587 ، جلد 1 صفحہ 461) حضرت ثعلبہ بہرائی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا عنقریب دنیا سے علم چھین لیا جائے گا یہاں تک کہ علم و ہدایت اور عقل و فہم کی کوئی بات انہیں سمجھائی نہ دے گی۔صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ ! علم کس طرح ختم ہو جائے گا جبکہ اللہ کی کتاب ہم میں موجود ہے اور ہم اسے آگے اپنی اولادوں کو پڑھائیں گے۔اس پر رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا کیا تو رات اور انجیل یہودیوں اور عیسائیوں کے پاس موجود نہیں ہے لیکن اس نے انہیں کیا فائدہ دیا۔924 - عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ العَاصِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبِضُ العِلْمَ انْتِزَاعًا يَنْتَزِعُهُ مِنَ العِبَادِ، وَلَكِن يَقْبِضُ العِلْمَ بِقَبْضِ العُلَمَاءِ، حَتَّى إِذَا لَمْ يُبْقِ عَالِمًا اتَّخَذَ النَّاسُ رُءُوسًا جُهَالًا، فَسُئِلُوا فَأَفْتَوْا بِغَيْرِ عِلْمٍ، فَضَلُّوا وَأَضَلُّوا (بخاری کتاب العلم باب كيف يقبض العلم (100) حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی ال نیلم کو فرماتے سنا کہ اللہ بندوں سے یو نہی چھینا جھپٹی کر کے علم نہیں اٹھایا کرتابلکہ وہ علماء کو اٹھا کر علم اٹھا لیتا ہے۔یہاں تک کہ جب کوئی عالم نہیں رہتا تولوگ ایسے جاہلوں کو سر دار بنا لیتے ہیں کہ جن سے اگر ( کوئی مسئلہ) پوچھا جائے تو بغیر علم کے فتویٰ دیتے ہیں۔خود بھی گمراہ ہوتے اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتے ہیں۔