حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 709 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 709

709 908ـ عَنْ أَبِي حَسَّانَ، قَالَ دَخَلَ رَجُلَانِ مِنْ بَنِي عَامِرٍ عَلَى عَائِشَةَ فَأَخْبَرَاهَا أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ الطِيَرَةُ فِي الدَّارِ، وَالْمَرْأَةِ، وَالْفَرَسِ فَغَضِبَتْ فَطَارَتْ شِقَةٌ مِنْهَا فِي السَّمَاءِ، وَشِقَةٌ فِي الْأَرْضِ، وَقَالَتْ وَالَّذِي أَنْزَلَ الْفُرْقَانَ عَلَى مُحَمَّدٍ مَا قَالَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَط، إِنَّمَا قَالَ كَانَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ يَتَطَيَّرُونَ مِنْ ذَلِكَ (مسند احمد بن حنبل ، الملحق المستدرك من مسند الانصار ، مسند الصديقه عائشة بنت الصديق رضی اللہ عنہ 26562) حضرت ابو حسان نے بیان کیا کہ بنی عامر کے دو شخص حضرت عائشہ کی خدمت میں آئے اور کہا کہ حضرت ابو ہریرہ نبی صلی الیہ کمی سے یہ روایت بیان کرتے ہیں کہ گھر ، عورت اور گھوڑے سے نحوست کا تعلق ، ہوتا ہے یہ سن کر حضرت عائشہ سخت ناراض ہو گئیں اور کہنے لگیں خدا کی قسم جس نے محمد صلی للی کم پر قرآن اتارا ہے رسول اللہ صلی علی کریم نے اس طرح ہر گز نہیں فرمایا تھا بلکہ آپ صلی میں ہم نے تو فرمایا تھا کہ اہل جاہلیت ان تین چیزوں کے متعلق نحوست اور بد شگونی کے قائل تھے۔