حدیقۃ الصالحین — Page 708
708 حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی علی کرم نے فرمایا مجھے تلوار دے کر بھیجا گیا ہے تا کہ اللہ کی ہی عبادت کی جائے جس کا کوئی شریک نہیں، میر ارزق میرے نیزے کے سائے کے نیچے رکھا گیا ہے میرے احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے بھر پور ذات لکھ دی گئی ہے اور جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے گا وہ ان ہی میں شمار ہو گا۔تو ہم پرستی اور بد فالی 906 - عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةً، وَيُعْجِبُنِي القَال قَالُوا وَمَا القَال: قَالَ كَلِمَةً طيبة (بخاری کتاب الطب باب لا عدوى 5776) حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی صلی الیکم نے فرمایا چھونے سے کوئی بیماری نہیں ہوتی اور نہ بدشگونی کوئی حقیقت رکھتی ہے اور مجھے قال اچھا لگتا ہے۔لوگوں نے پوچھا فال کیا ہوتا ہے؟ فرمایا اچھی بات۔907- عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الخِيَرَةُ مِنَ الفيركِ، وَمَا مِنا ولكن اللهَ يُذْهِبُهُ بالفويل (ترمذی کتاب السير باب ما جاء في الطيرة 1614) حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا (برا) فال لینا شرک ہے اور ہم میں سے ہر شخص کی تکلیف کو اللہ تعالی (اس کے ) تو کل کی وجہ سے دور کر دیتا ہے۔