حدیقۃ الصالحین — Page 705
705 حضرت عبد اللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ نبی صلی ہی کم نے فرمایا چار ایسی علامتیں ہیں کہ جس میں وہ ہوں وہ پکا منافق ہو گا اور جس میں ان میں سے ایک ہو اس میں ایک خصلت نفاق کی ہو گی سوائے اس کے کہ وہ اسے چھوڑ دے۔وہ چار باتیں یہ ہیں۔: جب اسے امین بنایا جائے تو وہ خیانت کرتا ہے ، جب بات کرے تو جھوٹ بولتا ہے، جب کسی سے معاہدہ کرے تو بے وفائی کرتا ہے اور جب کسی سے جھگڑ پڑے تو گالی گلوچ پر اتر آتا ہے۔شہرت کی طلب اور ریا کاری 900 عَنْ سَلَمَةَ، قَالَ سَمِعْتُ جُنْدَبًا ، يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ سَمِعَ سَمَّعَ اللهُ بِهِ ، وَمَنْ يُرَانِي يُرَانِي اللَّهُ بِهِ (بخاری کتاب الرقاق باب الرياء والسمعة 6499)۔۔۔۔۔۔حضرت جندب ( بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے سنانے کے لئے نیک کام کئے اللہ بھی اس کی شہرت کرے گا اور جس نے دکھاوے کے لئے کام کئے تو اللہ بھی اس کے کاموں کو بطور دکھلاوے کے ہی رکھے گا۔901 - عَن مَحمُودِ بْنِ لَبِيْدٍ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِيَّاكُمْ وَشِرْكَ السَّرَائِرِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللهِ وَمَا شِرْكُ السَّرَائِرِ ؟ قَالَ يَقُومُ الرَّجُلُ فَيصَلِّي فَيُزَيْنُ صَلَاتَه جَاهِداً لِمَا يرى مِنْ نَظَرِ النَّاسِ إِلَيْهِ فَذَلِكَ شِرْكُ السَّرَائِرِ - رَوَاهُ ابْن خُزيمة في صحيحه (الترغيب والترهيب للمنذرى ، كتاب الاخلاص ، باب الترهيب من الرباء وما يقوله من خاف شيئا منه (45)