حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 706 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 706

706 حضرت محمود بن لبیڈ نے بیان کیا کہ نبی صلی علیم نے فرمایا اے لو گو ا شرک محفی سے بچو۔صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ ! شرک محفی کیا ہے ؟ آپ صلی علی تم نے فرمایا ایک شخص سنوار کر نماز پڑھتا ہے اور اس کی خواہش و کوشش یہ ہوتی ہے کہ لوگ مجھے اس طرح نماز پڑھتے دیکھیں اور بزرگ سمجھیں یہی دکھاوے کی خواہش شرک خفی ہے۔902- عَنْ أَبِي ذَرٍ ، قَالَ قِيلَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَأَيْتَ الرَّجُلَ يَعْمَلُ الْعَمَلَ مِنَ الْخَيْرِ، وَيَحْمَدُهُ النَّاسُ عَلَيْهِ ؟ قَالَ تِلْكَ عَاجِلُ بُشْرَى الْمُؤْمِنِ (مسلم کتاب البر والصلة والادب باب اذا اثنى على الصالح فهى بشری ولا تضره 4766) حضرت ابو ذر نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی یم کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ آپ کا اس شخص کے بارہ میں کیا خیال ہے جو نیک کام کرتا ہے اور لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا یہ مومن کو جلد ملنے والی خوشخبری ہے۔تکلف اور بناوٹ، نقالی اور تشبہ بالغیر 903- عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلَكَ الْمُتَنَطِعُونَ قَالَهَا ثَلَاثًا (مسلم کتاب العلم باب هلك المتنطعون 4809) حضرت عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا موشگافی کرنے والے ہلاک ہو گئے۔آپ نے یہ تین دفعہ فرمایا۔