حدیقۃ الصالحین — Page 704
704 898- عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُطْبَعُ الْمُؤْمِنُ عَلَى الْخِلَالِ كُلِّهَا إِلَّا الْخِيَانَةَ وَالْكَذِبَ (22523۔۔۔, (مسند احمد بن حنبل ، تتمه مسند الانصار ، حدیث ابي امامة الباهلى الصدى بن عجلان بن عمر و۔۔۔حضرت ابو امامہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی علی یکم نے فرمایا کہ مومن میں جھوٹ اور خیانت کے سوا تمام کمزوریاں ہو سکتی ہیں۔899 عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعُ مَنْ كُنَ فِيهِ كَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا، وَمَنْ كَانَتْ فِيهِ خَلَةٌ مِنْهُنَ كَانَتْ فِيهِ خَلَةٌ مِنْ نِفَاقٍ حَتَّى يَدَعَهَا: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرٌ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ سُفْيَانَ: وَإِنْ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْهُنَّ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنَ النِّفَاقِ (مسلم کتاب الایمان باب بیان خصائل المنافق 80) حضرت عبد اللہ بن عمرو نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا کہ جس میں چار خصلتیں پائی جائیں وہ پورا منافق ہے اور جس (شخص) میں ان ( خصلتوں) میں سے کوئی (ایک) خصلت ہوگی اس (شخص) میں نفاق کی ایک خصلت پائی جائے گی یہانتک کہ وہ اسے چھوڑ دے۔(وہ خصلتیں یہ ہیں) جب بات کرتا ہے جھوٹ بولتا ہے۔جب معاہدہ کرتا ہے معاہدہ شکنی کرتا ہے جب وعدہ کرتا ہے وعدہ خلافی کرتا ہے۔جب جھگڑ تا ہے تو گالی گلوچ کرتا ہے سوائے اس کے کہ سفیان کی روایت میں خُلةٌ کی بجائے "خَصْلَةٌ" کا لفظ ہے۔عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرْبَعَةٌ مَنْ كُنَ فِيهِ كَانَ مُنَافِقًا، أَوْ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنَ الْأَرْبَعِ، كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّى يَدَعَهَا: إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ، وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ، وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ، وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ (نسائی کتاب الایمان و شرائعه باب علامة المنافق 5020)