حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 700 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 700

700 ย حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرما یا عورتوں کے ہاں جانے سے بچو۔انصار میں سے ایک شخص نے کہا یار سول اللہ ! دیور کے بارہ میں کیا ارشاد ہے ؟ آپ نے فرمایا دیور تو موت ہے۔892- عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُرْمَةُ نِسَاءِ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ كَحُرْمَةِ أُمَّهَاتِهِمْ، وَمَا مِنْ رَجُلٍ مِنَ الْقَاعِدِينَ يَخْلُفُ رَجُلًا مِنَ الْمُجَاهِدِينَ فِي أَهْلِهِ فَيَخُونُهُ فِيهِمْ ، إِلَّا وُقِفَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيَأْخُذُ مِنْ عَمَلِهِ مَا شَاءَ، فَمَا ظَنُّكُمْ ؟ (مسلم کتاب الامارة باب حرمة نساء المجاہدین و اثم من خانهم (3501) سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللی نیلم نے فرمایا مجاہدین کی خواتین کا احترام ( پیچھے بیٹھے رہنے والوں کے لئے ان کی ماؤں کے احترام کی طرح ہے اور پیچھے بیٹھ رہنے والوں میں سے جو شخص بھی مجاہدین کے گھر والوں کی خبر گیری کرتا ہے اور اس کی، اُن کے (اہل) کے بارہ میں خیانت کرتا ہے تو وہ قیامت کے دن اس مجاہد کے لئے کھڑا کیا جائے گا اور وہ (مجاہد) اس کے عمل میں سے جو چاہے گالے لے گا۔پس تمہارا کیا خیال ہے ؟