حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 695 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 695

695 حضرت ابو ہریرہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی نیلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نبو آدم زمانہ کو برا بھلا کہتا ہے ( اس طرح انسان مجھے دکھ دیتا ہے کیونکہ ) اور میں زمانہ ہوں۔میں ہی دن رات کو بدلتا ہوں۔عن أبي هريرة ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُ يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ ، يَسُبُّ الدَّهْرَ ، وَأَنَا الدَّهْرُ، بِيَدِى الْأَمْرُ، أَقَيْبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ (مسند احمد بن حنبل ، مسند المكثرين من الصحابه ، مسند ابی هریره رضی اللہ عنہ 7244) حضرت ابوہریر گانے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان مجھے دکھ دیتا ہے۔وہ زمانہ کو برا کہتا ہے حالانکہ زمانہ تو میں ہوں، تمام معاملات میرے ہاتھ میں ہیں۔میں ہی دن رات کو بدلتا ہوں۔احسان جتانا 886ـ عَنْ أَبِي ذَرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ قَالَ فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ مِرَارًا، قَالَ أَبُو ذَرٍ: خَابُوا وَخَسِرُوا مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ الْمُسْبِلُ وَالْمَنَّانُ، وَالْمُتفق سِلْعَتَهُ بِالْخَلفِ الْكَاذِبِ (مسلم کتاب الایمان باب بیان غلظ تحریم اسبال الازار والمن بالعطيعة 146) حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ نبی صلی ا یکم نے فرمایا تین (شخص) ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان سے کلام نہ کرے گا، نہ ان کو اللہ تعالیٰ دیکھے گا اور نہ ان کو پاک ٹھہرائے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہو گا۔راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی المینیوم نے تین بار اس کو پڑھا۔حضرت ابو ذر نے کہا وہ لوگ خائب و خاسر ہو گئے ، یارسول اللہ ! وہ کون ہیں ؟ آپ نے فرمایا ازار ( تکبر سے ) لٹکانے والا، احسان جتلانے والا، اور جھوٹی قسم کھا کر سودا نکالنے والا۔