حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 696 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 696

696 تجسس، عیب جوئی اور دوسروں کی تحقیر 887ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ إِيَّاكُمْ وَالظَّنَ، فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ، وَلَا تَحَسَّسُوا وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا تَنَافَسُوا، وَلَا تَحَاسَدُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا ، وَلَا تَدَابَرُوا، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا (مسلم کتاب البر والصلة باب تحريم الظن و التجسس۔۔۔4632) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا کہ ظن سے بچو یقینا بد ظنی سب سے بڑا جھوٹ ہے اور ٹوہ نہ لگاؤ اور تجسس نہ کرو دنیا داری میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش نہ کرو، ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے بے رخی نہ کرو، اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔عَنِ الْأَعْمَشِ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، لَا تَقَاطَعُوا، وَلَا تَدَابَرُوا، وَلَا تَبَاغَضُوا، وَلَا تَحَاسَدُوا، وَكُونُوا إِخْوَانًا كَمَا أَمَرَكُمُ اللَّهُ (مسلم کتاب البر والصلة باب تحريم الظن والتجسس۔(4634۔۔اعمش سے اسی سند سے روایت ہے کہ (رسول اللہ صلی اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ) آپس میں قطع تعلق نہ کرو، اور ایک دوسرے سے بے رخی نہ کرو اور ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو اور ایک دوسرے سے حسد نہ کرو اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔