حدیقۃ الصالحین — Page 694
694 زمانے اور دوسرے سماوی حوادث کو برا بھلا کہنا 885- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ ، يَسُبُّ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ، أَقَلِبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ (مسلم کتاب الالفاظ من الادب باب النهي عن سب الدهر 4152) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا اللہ عزوجل فرماتا ہے ابن آدم مجھے ایذاء دیتا ہے وہ زمانہ کو گالی دیتا ہے اور زمانہ میں ہوں۔رات اور دن کو میں ادلتا بد لتا ہوں۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ يَسُبُّ الدَّهْرَ وَأَنَا الدَّهْرُ، بِيَدِى الأَمْرُ أَقَلِبُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ (بخاری کتاب التفسیر باب و مايهلكنا الا الدهر 4826 ) حضرت ابو ہریرہ نے بیان کیا کہ نبی صلی علی یم نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے زمانہ کو برا بھلا کہہ کر انسان مجھے دکھ دیتا ہے کیونکہ میں ہی زمانہ ہوں ( یعنی میرے ہاتھ میں ہی زمانے کے تغیرات ہیں)۔میں ہی دن رات کو بدلتا ہوں اور زمانہ میری قدرتوں کا ہی مظہر ہے۔قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اللهُ يَسُبُّ بَنُو آدَمَ الدَّهْرِ، وَأَنَا الدَّهْرُ، بِيَدِى اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ (بخاری کتاب الادب باب لا تسبوا الدهر (6181)