حدیقۃ الصالحین — Page 693
693 882ـ عنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا عُرِجَ بِي مَرَرْتُ بِقَوْمٍ لَهُمْ أَظْفَارٌ مِنْ نُحَاسٍ يَخْمِشُونَ وُجُوهَهُمْ وَصُدُورَهُمْ، فَقُلْتُ مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ، قَالَ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ لُحُومَ النَّاسِ، وَيَقَعُونَ فِي أَعْرَاضِهِمْ (ابو داؤد کتاب الادب باب في الغيبة 4878) حضرت انس نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی الیکم نے فرمایا جب مجھے معراج ہو اتو حالت کشف میں میں ایک ایسی قوم کے پاس سے گزرا جن کے ناخن تانبے کے تھے اور وہ ان سے اپنے چہروں اور سینوں کو نوچ رہے تھے۔میں نے پوچھا۔اے جبرائیل ! یہ کون ہیں تو انہوں نے بتایا کہ یہ لوگوں کا گوشت کر کھایا کرتے تھے اور ان کی عزت و آبر وسے کھیلتے تھے۔883- عَنْ حُذيفَةً ،۔۔۔۔۔۔فَقَالَ حُذَيْفَةُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ نَمَّام (مسلم کتاب الایمان باب بیان غلظ تحريم النميمة 143) (حضرت حذیفہ کو خبر پہنچی کہ ایک آدمی چغلیاں کرتا پھرتا ہے) تو حضرت حذیفہ نے کہا میں نے رسول اللہ صلی ال کلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ چغل خور جنت میں نہیں جائے گا۔الله 884ـ عَنْ هَمَّامٍ ، قَالَ كُنَّا مَعَ حُذَيْفَةَ۔۔۔۔۔فَقَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَدْخُلُ الجَنَّةَ قَتَات (بخاری کتاب الادب باب ما يكره من النميمة 6056) حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ کریم نے فرمایا چغل خور جنت میں داخل نہیں ہو گا۔