حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 692 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 692

692 عبد اللہ بن دینار سے روایت ہے۔انہوں نے حضرت ابن عمرؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی علی یم نے فرمایا کہ جس شخص نے اپنے بھائی سے کہا اے کا فر! تو ان دونوں میں سے ایک کفر لے کر لوٹے گا۔اگر تو وہ ایسا ہی ہے جیسا اس نے کہا تو ٹھیک ہے ورنہ وہ کفر اس (کہنے والے) پر لوٹ جائے گا۔880- عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ أَتَدْرُونَ مَا الْغِيبَةُ؟ قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، قَالَ ذِكْرُكَ أَخَاكَ بِمَا يَكْرَهُ قِيلَ أَفَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ فِي أَخِي مَا أَقُولُ : قَالَ إِن كَانَ فِيهِ مَا تَقُولُ، فَقَدِ اغْتَبْتَهُ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ فَقَدْ جَبْتَهُ (مسلم کتاب البر والصلة باب تحريم الغيبة 4676) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا تم جانتے ہو کہ غیبت کیا ہے ؟ انہوں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی ی ی یم بہتر جانتے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ تیرا اپنے بھائی کا ایسا ذکر کرنا جسے وہ ناپسند کرے۔عرض کیا گیا کہ حضور فرمائیے اگر میرے بھائی میں وہ بات ہو جو میں کہہ رہا ہوں تو ؟ آپ نے فرمایا جو (بات) تم کہتے ہو اگر اس میں موجود ہے تو یقینا تم نے اس کی غیبت کی اور اگر وہ (بات) اس میں نہیں تو تم نے اس پر بہتان لگایا۔881- عن أبي هريرةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَجِدُونَ مِنْ هَرِ النَّاسِ ذَا الْوَجْهَيْن، الذي يأتي هؤلاء يوجو، وهؤلاء يوجي (مسلم کتاب البر والصلة باب ذم ذى الوجهين و تحریم فعله4702) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی نیلم نے فرمایا کہ تم لوگوں میں سے بدترین دور نگی اختیار کرنے والے کو پاؤ گے جو ان کے پاس ایک رخ سے جاتا ہے اور اُن کے پاس اور رخ سے جاتا ہے۔