حدیقۃ الصالحین — Page 673
673 لآدَمَ ، وَإِيَّاكُمْ وَالْحِرْصَ فَإِنَّ آدَمَ حَمَلَهُ الْحِرْصُ عَلَى أَنْ أكل مِنَ الشَّجَرَةِ ، وَإِيَّاكُمْ وَالْحَسَدَ فإن ابن آدم إنما قتل أحدُهُمَا صَاحِبَهُ حَسَدًا الرسالة القشيريه ، باب الحسد (192 حضرت ابن مسعود بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ ﷺ نے فرمایا تین باتیں ہر گناہ کی جڑ ہیں ان سے بچنا چاہئے۔تکبر سے بچو کیونکہ تکبر نے ہی شیطان کو اس بات پر اکسایا کہ وہ آدم کو سجدہ نہ کرے۔دوسرے حرص سے بچو کیونکہ حرص نے ہی آدم کو درخت کھانے پر اکسایا۔تیسرے حسد سے بچو کیونکہ حسد کی وجہ سے ہی آدم کے دو بیٹوں میں سے ایک نے اپنے دوسرے بھائی کو قتل کر دیا تھا۔861۔عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مِنَ الْكَبَائِرِ شَتْمُ الرَّجُلِ وَالِدَيْهِ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَهَلْ يَشْتِمُ الرَّجُلُ وَالِدَيْهِ ؟ قَالَ نَعَمُ يَسُبُّ أَبَا الرَّجُلِ فَيَسُبُ أَبَاهُ، وَيَسُبُّ أُمَّهُ فَيَسُبُّ أُمَّهُ (مسلم کتاب الایمان باب بیان الكبائر و اكبرها 122) حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیکم نے فرمایا آدمی کا اپنے والدین کو گالی دینا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔(صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا کوئی اپنے والدین کو گالی دیتا ہے ؟ آپ نے فرمایا ہاں، وہ کسی شخص کے باپ کو گالی دیتا ہے اور وہ اس کے باپ کو گالی دیتا ہے وہ اس کی ماں کو گالی دیتا ہے تو وہ اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔862- عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ لَعَن رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكِلَ الرِّبَا وَمُؤْكِلَهُ (مسلم کتاب المساقات باب لعن آكل الربا وموكله 2980) حضرت عبد اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے سود کھانے والے اور کھلانے والے پر لعنت کی ہے۔