حدیقۃ الصالحین — Page 653
653 836 - عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَتِهِ، قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔۔۔۔۔۔وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَجُلًا يَسْرِقُ، فَقَالَ لَهُ عِيسَى: سَرَقْتَ ؟ قَالَ كَلَّا ، وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ فَقَالَ عِيسَى آمَنْتُ بِاللَّهِ وَكَذَّبُتُ نَفْسِي (مسلم کتاب الفضائل باب فضائل عیسیٰ علیہ سلام 4352) ہمام بن منبہ نے بیان کیا کہ یہ وہ احادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرۃ نے ہمیں رسول اللہ صلی ا ظلم سے بتائیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا کہ عیسی ابن مریم نے ایک آدمی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا تو حضرت عیسی نے اسے کہا کہ تو نے چوری کی ہے۔اس نے کہا ہر گز نہیں، اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔اس پر حضرت عیسی نے کہا کہ میں اللہ پر ایمان لاتاہوں اور اپنے نفس کو جھٹلاتا ہوں۔عنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ رَأَى عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَجُلًا يَسْرِقُ، فَقَالَ لَهُ أَسَرَقْتَ ؟ قَالَ كَلَّا وَاللهِ الَّذِى لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، فَقَالَ عِيسَى: آمَنْتُ بِاللَّهِ، وَ كَذَّبُتُ عَيْنِي (بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب قول الله واذكر فى الكتاب مريم۔۔۔3444) حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللی کرم نے فرمایا عیسی بن مریم نے ایک شخص کو چوری کرتے دیکھا۔انہوں نے اس سے پوچھا: کیا تم چوری کرتے ہو ؟ اس نے کہا ہر گز نہیں، اسی ذات کی قسم ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔حضرت عیسی یہ سن کر بولے میں اللہ پر ایمان لایا اور اپنی آنکھ کو جھوٹا قرار دیتاہوں۔