حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 610 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 610

610 آپ کے ہاتھ سے چابک بھی گر جاتا تو خود اتر کر زمین پر سے اٹھاتے اور اگر کوئی شخص خود ہی انہیں چاہک پکڑانا چاہتا تو نہ لیتے بلکہ خود اتر کر اٹھاتے۔777 - عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقِ الْهِلَالِ ، قَالَ تَحَمَلْتُ حَمَالَةٌ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْأَلُهُ فِيهَا، فَقَالَ أَقَمْ حَتَّى تَأْتِيَنَا الصَّدَقَةُ، فَتَأْمُرَ لَكَ بِهَا، قَالَ ثُمَّ قَالَ يَا قَبِيصَةُ إِنَّ الْمَسْأَلَة لَا تَحِلُ إِلَّا لِأَحَدٍ ثَلَاثَةٍ رَجُلٍ، تَحَمَلَ حَمَالَةٌ، فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَهُ حَتَّى يُصِيبَهَا، ثُمَّ يُمْسِكُ، وَرَجُلٌ أَصَابَتْهُ جَائِيةُ اجْتَاحَتْ مَالَهُ، فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَهُ حَتَّى يُصِيبَ قِوَامًا مِنْ عَيْشِ - أَوْ قَالَ سِدَادًا مِنْ عَيْشِ - وَرَجُلٌ أَصَابَتْهُ فَاقَةٌ حَتَّى يَقُومَ ثَلَاثَةٌ مِنْ ذَوِى الْحِجَا مِنْ قَوْمِهِ: لَقَدْ أَصَابَتْ فَلَانًا فَاقَةٌ، فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَهُ حَتَّى يُصِيبَ قِوَامًا مِنْ عَيْشِ - أَوْ قَالَ سِدَادًا مِنْ عَيْشِ - فَمَا سِوَاهُنَّ مِنَ الْمَسْأَلَةِ يَا قَبِيصَةُ سُحْنًا يَأْكُلُهَا صَاحِبُهَا سُحنا (مسلم كتاب الزكاة باب من تـ المسالة 1716) قبیصہ بن مخارق ہلائی کہتے ہیں میں نے ایک مالی ذمہ داری قبول کرلی تو میں رسول اللہ صلی ایم کی خدمت میں اس بارہ میں سوال کے لئے گیا۔آپ نے فرمایا ٹھہر و یہاں تک کہ ہمارے پاس صدقہ کا مال آجائے۔پھر ہم تمہارے لئے اس کے بارہ میں حکم دیں گے۔وہ کہتے ہیں آپ نے فرمایا اے قبیصہ سوال کرنے کی تین میں سے ایک کو اجازت ہے۔وہ شخص جو مال کی ذمہ داری اٹھائے اس کے لئے مانگنا جائز ہے یہاں تک کہ وہ اس کو حاصل کر لے پھر وہ ( سوال سے رک جائے ایک وہ شخص جس پر کوئی ایسی مصیبت آئے جو اس کے مال کو ضائع کر دے اس کے لئے سوال کرنا جائز ہے۔یہانتک کہ اس کی معیشت کے لئے سہارا مل جائے یا معیشت کا رخنہ بھر جائے اور ایک وہ شخص جسے فاقے کا سامنا ہو۔یہاں تک کہ اس کی قوم کے تین سمجھدار لوگ گواہی دیں کہ فلاں شخص کو