حدیقۃ الصالحین — Page 601
601 763 - عَن أبي هريرة، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا نَفَر أَحَدُكُمْ إِلَى مَنْ فَضَلَ عَلَيْهِ فِي المَالِ وَالخَلْقِ ، فَلْيَنظُرْ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْهُ بخاری کتاب الرقاق باب لينظر الى من هو اسفل منه۔۔۔6490) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللی کرم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی ان کو دیکھے جن کو اس سے بڑھ کر مال دیا گیا ہے اور اس سے عمدہ بناوٹ دی گئی ہے تو چاہیے کہ وہ ان کو بھی دیکھے جو اسی سے نیچے ہیں۔عن أبي هريرة، قالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْظُرُوا إِلَى مَنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ، وَلَا تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقَكُمْ ، فَهُوَ أَجْدَرُ أَنْ لَا تَزْدَرُوا نِعْمَةَ اللهِ - قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةٌ — عَلَيْكُمْ (مسلم کتاب الزهد والرقائق باب الدنيا سجن للمومن وجنة الكافر 5250) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الی یم نے فرمایا اس کی طرف دیکھو جو تم سے نیچے ہے اور اس کی طرف مت دیکھو جو تم سے اوپر ہے یہ اس بات کے زیادہ لائق ہے کہ تم اللہ کی نعمت کی تحقیر نہ کرو۔ایک روایت میں ( نِعْمَةَ الله کے بعد ) عَلَیكُمْ کے الفاظ ہیں۔764 - عَنْ أَسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صُنِعَ إِلَيْهِ مَعْرُوفٌ فَقَالَ لِفَاعِلِهِ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا فَقَدْ أَبْلَغَ فِي القَنَاءِ (ترمذی کتاب البر و الصلة باب ما جاء فى المتشبع بما لم يعطه 2035) الله حضرت اسامہ بن زید بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا جس پر کوئی احسان کیا گیا ہو وہ احسان کرنے والے کو کہے اللہ تجھے اس کی جزائے خیر اور اس کا بہتر بدلہ دے تو اس نے ثناء کا حق ادا کر دیا (یعنی ایک حد تک شکریہ کا فرض پورا کر دیا)۔