حدیقۃ الصالحین

by Other Authors

Page 586 of 863

حدیقۃ الصالحین — Page 586

586 حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا سخی اللہ کے قریب ہوتا ہے لوگوں سے قریب ہوتا ہے اور جنت کے قریب ہو تا ہے اور دوزخ سے دور ہوتا ہے۔اس کے برعکس بخیل اللہ تعالیٰ سے دور ہو تا ہے ،لوگوں سے دور ہو تا ہے ، جنت سے دور ہوتا ہے لیکن دوزخ کے قریب ہوتا ہے۔ان پڑھ سخی، بخیل عابد سے اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ السَّخِيُّ قَرِيبٌ مِنَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِنَ الجَنَّةِ قَرِيبٌ مِنَ النَّاسِ بَعِيدٌ مِنَ النَّارِ، وَالبَخِيلُ بَعِيدٌ مِنَ اللَّهِ بَعِيدٌ مِنَ النَّاسِ قَرِيبٌ مِنَ النَّارِ، وَلَجَاهِلٌ شَحْى أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ عَابِدٍ بَخِيلٍ (ترمذی کتاب البر والصلة باب ما جاء في السخاء (1961) حضرت ابوھریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی الیکم نے فرمایا سخی اللہ کے قریب ہوتا ہے لوگوں سے قریب ہوتا ہے اور جنت کے قریب ہوتا ہے اور دوزخ سے دور ہوتا ہے۔اس کے بر عکس بخیل اللہ سے دور ہو تا ہے، لوگوں سے دور ہوتا ہے ، جنت سے دور ہوتا ہے لیکن دوزخ کے قریب ہوتا ہے۔ان پڑھ سخی، بخیل عابد سے اللہ عزوجل کو زیادہ محبوب ہے۔751 - سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْن مَعْقِلٍ، قَالَ سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ حَاتِم رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ سَمِعْتُ رَسُول الله صلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ القُوا النَّارَ وَلَوْ بِشق تمرة (بخاری کتاب الزكاة باب اتقوا النار ولو بشق تمرة۔۔۔۔۔۔1417) حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔آپ فرماتے تھے کہ آگ سے بچو خواہ ایک ٹکڑا کھجور کا دے کر۔