حدیقۃ الصالحین — Page 581
581 741 - عَنْ المِقْدَامِ بْنِ مَعْدِى كَرِبَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَحَبَّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُعْلِمْهُ إِيَّاهُ (ترمذی كتاب الزهد باب ما جاء في اعلام الحب 2392) حضرت مقداد بن معدی کرب بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا جب ایک آدمی اپنے بھائی سے محبت کرے تو اپنے بھائی کو یہ بتا بھی دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِى كَرِب۔۔وَقَدْ كَانَ أَدْرَكَهُ ـ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ إِذَا أَحَبَّ الرَّجُلُ أَخَاهُ فَلْيُخْبِرُهُ أَنَّهُ يُحِبُّهُ (ابوداؤد کتاب الادب ، ابواب النوم ، باب الرجل يحب الرجل على خير يراه 5124) حضرت مقداد بن معدی کربے بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی الی یم نے فرمایا جب ایک آدمی اپنے بھائی سے محبت کرے تو اپنے بھائی کو یہ بتا بھی دے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے۔742ـ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ يَرْضَى لَكُمْ ثَلَاثًا ، وَيَكْرَهُ لَكُمْ ثَلَاثًا ، فَيَرْضَى لَكُمْ: أَنْ تَعْبُدُوهُ، وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَأَنْ تَعْتَصِمُوا يحبل الله جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَيَكْرَهُ لَكُمْ: قِيلَ وَقَالَ، وَكَفَرَةَ السُّوَالِ، وَإِضَاعَةِ الْمَالِ (مسلم کتاب الاقضيه باب النهي عن كثرة المسائل من غير حاجة۔۔۔۔۔۔3222) الله سة حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیم نے فرمایا اللہ تعالیٰ تمہارے لئے تین کام پسند کرتا ہے اور تمہارے لئے تین کام نا پسند کرتا ہے۔وہ تمہارے لئے پسند کرتا ہے کہ تم اس کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور یہ کہ تم سب اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور باہم تفرقہ نہ کرو اور وہ تمہارے لئے نا پسند کرتا ہے قیل و قال اور بہت مانگنا اور مال ضائع کرنا۔