حدیقۃ الصالحین — Page 44
44 حضرت سعد بن ہشام بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے عرض کیا کہ اے ام المومنین ! مجھے رسول اللہ صلی العلیم کے اخلاق کے بارہ میں کچھ بتائیں۔اس پر حضرت عائشہ نے فرمایا کیا آپ قرآن نہیں پڑھتے ؟ میں نے کہا۔کیوں نہیں، ضرور پڑھتا ہوں۔حضرت عائشہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نبی صلی الیکم کے اخلاق قرآن کریم کے عین مطابق تھے۔27 - عَنْ يَزِيدَ بْنِ بَابَنُوسَ، قَالَ قُلْنَا لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، كَيْفَ كَانَ خُلُقُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَتْ كَانَ خُلُقُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقُرْآنُ ثُمَّ قَالَتْ تَقْرَأُ سُورَةَ الْمُؤْمِنِينَ اقْرَأْ قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ (المؤمنون 2) حَتَّى بَلَغَ الْعَشْرَ فَقَالَتْ هَكَذَا كَانَ خُلُقُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (مستدرک للحاکم ، کتاب التفسیر تفسیر سورۃ المومنون 3481) یزید بن بابنوس کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا اے ام المومنین! رسول اللہ صلی الیکم کے اخلاق کیسے تھے ؟ انہوں نے فرما یار سول اللہ صلی علیم کے اخلاق قرآن کریم کے عین مطابق تھے۔پھر انہوں نے پوچھا کیا تم سورۃ المومنون پڑھتے ہو ؟ پڑھو قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ (المؤمنون 2) یقیناً مومن کامیاب ہو گئے۔انہوں نے دس تک آیات پڑھیں۔تو حضرت عائشہ نے فرمایا اس طرح کے رسول اللہ صلی اللی ولیم کے اخلاق تھے۔عَنْ يَزِيدَ بْنِ بَابَنُوسَ قَالَ قُلْنَا لِعَائِشَةَ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، كَيْفَ كَانَ خُلُقُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَتْ كَانَ خُلُقُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقُرْآنَ ثُمَّ قَالَتْ تَقْرَأُ ةَ الْمُؤْمِنِينَ ؟ اقْرَأْ قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ (المؤمنون (2) إِلَى الْعَشْرِ حَتَّى بَلَغَ الْعَشْرَ، فَقَالَتْ هَكَذَا كَانَ خُلُقُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (دلائل النبوة للبيهقى باب ذکر اخبار رویت من شمائلہ و اخلاقه ، حديث هند بن ابى هالة جلد 1 صفحه 309)